مواد پر جائیں

سورۃ الاحقاف 46:17 الأحقاف

یہ سورۃ الاحقاف کی 35 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4527، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 504 پر ہے۔

وَٱلَّذِي قَالَ لِوَٰلِدَيۡهِ أُفّٖ لَّكُمَآ أَتَعِدَانِنِيٓ أَنۡ أُخۡرَجَ وَقَدۡ خَلَتِ ٱلۡقُرُونُ مِن قَبۡلِي وَهُمَا يَسۡتَغِيثَانِ ٱللَّهَ وَيۡلَكَ ءَامِنۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞ فَيَقُولُ مَا هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

اور جس نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ تم سے میں تنگ آگیا1 ، تم مجھ سے یہی کہتے رہو گے کہ میں مرنے کے بعد پھر زنده کیا جاؤں گا مجھ سے پہلے بھی امتیں گزر چکی ہیں2، وه دونوں جناب باری میں فریادیں کرتے ہیں اور کہتے ہیں تجھے خرابی ہو تو ایمان لے آ، بیشک اللہ کا وعده حق ہے، وه جواب دیتا ہے کہ یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 مذکورہ آیت میں سعادت مند اولاد کا تذکرہ تھا، جو ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک بھی کرتی ہے اور ان کے حق میں دعائے خیر بھی۔ اب اس کے مقابلے میں بدبخت اور نافرمان او لاد کا ذکر کیا جا رہا ہے جو ماں باپ کے ساتھ گستاخی سے پیش آتی ہے۔ أُفٍّ لَكُمَا افسوس ہے تم پر ، اف کا کلمہ، ناگواری کے اظہار کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ یعنی نافرمان اولاد، باپ کی ناصحانہ باتوں پر یا دعوت ایمان وعمل صالح پر ناگواری اور شدت غیظ کا اظہار کرتی ہے جس کی اولاد کو قطعاً اجازت نہیں ہے۔ یہ آیت عام ہے، ہر نافرمان اولاد اس کی مصداق ہے۔
  2. 2 مطلب ہے کہ وہ تودوبارہ زندہ ہو کر دنیا میں نہیں آئے۔ حالانکہ دوبارہ زندہ ہونے کا مطلب قیامت والے دن زندہ ہونا ہے جس کے بعد حساب ہوگا۔
  3. 3 ماں باپ مسلمان ہوں اور اولاد کافر، تو وہاں اولاد اور والدین کے درمیان اسی طرح تکرار اور بحث ہوتی ہے جس کا ایک نمونہ اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے۔

46:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحقاف
0/35
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحقاف 46:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 46:17

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے نیکی کا شوق دلانے کے لیے ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنے والے کی مثال بیان کی تو والدین کی نافرمانی سے نفرت دلانے کے لیے ماں باپ کے نافرمان کی مثال بھی بیان کر دی، چنانچہ فرمایا:

17- جس نے اپنے والدین سے کہا: تم دونوں کے لیے تباہی ہو، کیا تم مجھے دھمکی دیتے ہو کہ مرنے کے بعد مجھے دوبارہ قبر سے زندہ کر کے نکالا جائے گا، حالانکہ کئی صدیاں گزر گئیں اور ان میں لوگ مرتے رہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی زندہ کر کے نہیں اٹھایا گیا؟ اس کے والدین اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتے رہے کہ وہ ان کے بیٹے کو ایمان کی ہدایت دے اور اپنے بیٹے سے کہتے رہے: اگر تو دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان نہ لایا تو تیرے لیے ہلاکت ہے، لہٰذا اس پر ایمان لے آ۔ دوبارہ اٹھائے جانے کا اللہ تعالیٰ کا وعدہ سچا اور برحق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ وہ دوبارہ اٹھائے جانے کے انکار کو دہراتے ہوئے کہتا ہے: یہ دوبارہ اٹھائے جانے کے بارے میں جو کچھ بھی کہا جاتا ہے، یہ پہلوں کی کتابوں اور کہانیوں سے نقل ہوتا چلا آرہا ہے، اللہ تعالیٰ سے ثابت نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
504
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
504
نسخ مصحف (612 صفحات)
505
آیت 46:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحقاف (الأحقاف). 114 میں سے سورت نمبر 46 · آیات کی تعداد: 35.

آیت 46:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 46:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 504 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 504 · نسخ مصحف (612 صفحات): 505.

آیت 46:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 46:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 46:17: حروف کی تعداد 112، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 46:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 46:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,527 ہے۔

سورۃ الاحقاف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحقاف: آیات کی تعداد 35۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 46 پر ہے۔

سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحقاف مکی ہے۔

کیا آیت 46:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 46:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحقاف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 35 آیات اور 643 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play