مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:36 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3569، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 423 پر ہے۔

وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٖ وَلَا مُؤۡمِنَةٍ إِذَا قَضَى ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥٓ أَمۡرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ ٱلۡخِيَرَةُ مِنۡ أَمۡرِهِمۡۗ وَمَن يَعۡصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلَٰلٗا مُّبِينٗا

اور (دیکھو) کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کا فیصلہ کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا1 ، (یاد رکھو) اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی جو بھی نافرمانی کرے گا وه صریح گمراہی میں پڑے گا.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ آیت حضرت زینب (رضی الله عنها) کے نکاح کے سلسلے میں نازل ہوئی تھی۔ حضرت زید بن حارثہ (رضي الله عنه) ، جو اگرچہ اصلاً عرب تھے، لیکن کسی نے انہیں بچپن میں زبردستی پکڑ کر بطور غلام بیچ دیا تھا۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے حضرت خدیجہ (رضی الله عنها) کے نکاح کے بعد حضرت خدیجہ (رضی الله عنها) نے انہیں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کو ہبہ کردیا تھا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے انہیں آزاد کرکے اپنا بیٹا بنا لیا تھا۔ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) نے ان کے نکاح کے لئے اپنی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب (رضی الله عنها) کو نکاح کا پیغام بھیجا، جس پر انہیں اور ان کے بھائی کو خاندانی وجاہت کی بناء پر تامل ہوا، کہ زید (رضي الله عنه) ایک آزاد کردہ غلام ہیں اور ہمارا تعلق ایک اونچے خاندان سے ہے۔ جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ اور رسول کے فیصلے کے بعد کسی مومن مرد اور عورت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنا اختیار بروئےکار لائے۔ بلکہ اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ سر تسلیم خم کردے۔ چنانچہ یہ آیت سننے کے بعد حضرت زینب (رضی الله عنها) وغیرہ نے اپنی رائے پر اصرار نہیں کیا اور ان کا باہم نکاح ہوگیا۔

33:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:36 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:36

Al-Mukhtasar

36- کسی مومن مرد اور عورت کے لیے یہ جائز نہیں، جب اللہ اور اس کا رسول ان کے بارے میں کسی امر کا فیصلہ کردیں، وہ اسے قبول کرنے یا رد کرنے کا اختیار رکھتے ہوں۔ جس نے اللہ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی نافرمانی کی، وہ سیدھے راستے سے کھلم کھلا گمراہ ہوگیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
423
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
423
نسخ مصحف (612 صفحات)
424
آیت 33:36 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:36 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:36 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 423 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 423 · نسخ مصحف (612 صفحات): 424.

آیت 33:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 33:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:36: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,569 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:36 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play