مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:37 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3570، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 423 پر ہے۔

وَإِذۡ تَقُولُ لِلَّذِيٓ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِ وَأَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِ أَمۡسِكۡ عَلَيۡكَ زَوۡجَكَ وَٱتَّقِ ٱللَّهَ وَتُخۡفِي فِي نَفۡسِكَ مَا ٱللَّهُ مُبۡدِيهِ وَتَخۡشَى ٱلنَّاسَ وَٱللَّهُ أَحَقُّ أَن تَخۡشَىٰهُۖ فَلَمَّا قَضَىٰ زَيۡدٞ مِّنۡهَا وَطَرٗا زَوَّجۡنَٰكَهَا لِكَيۡ لَا يَكُونَ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ حَرَجٞ فِيٓ أَزۡوَٰجِ أَدۡعِيَآئِهِمۡ إِذَا قَضَوۡاْ مِنۡهُنَّ وَطَرٗاۚ وَكَانَ أَمۡرُ ٱللَّهِ مَفۡعُولٗا

(یاد کرو) جب کہ تو اس شخص سے کہہ رہا تھا جس پر اللہ نے بھی انعام کیا اور تو نے بھی کہ تو اپنی بیوی کو اپنے پاس رکھ اور اللہ سے ڈر اور تو اپنے دل میں وه بات چھپائے ہوئے تھا جسے اللہ ﻇاہر کرنے واﻻ تھا اور تو لوگوں سے خوف کھاتا تھا، حاﻻنکہ اللہ تعالیٰ اس کا زیاده حق دار تھا کہ تو اس سے ڈرے1 ، پس جب کہ زید نے اس عورت سے اپنی غرض پوری کرلی2 ہم نے اسے تیرے نکاح میں دے دیا3 تاکہ مسلمانوں پر اپنے لے پالکوں کی بیویوں کے بارے میں کسی طرح کی تنگی نہ رہے جب کہ وه اپنی غرض ان سے پوری کرلیں4، اللہ کا (یہ) حکم تو ہو کر ہی رہنے واﻻ تھا.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 لیکن چونکہ ان کے مزاج میں فرق تھا، بیوی کے مزاج میں خاندانی نسب وشرف رچا ہوا تھا، جب کہ زید (رضي الله عنه) کے دامن پر غلامی کا داغ تھا، ان کی آپس میں ان بن رہتی تھی جس کا تذکرہ حضرت زید (رضي الله عنه) نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے کرتے رہتے تھے اور طلاق کا عندیہ بھی ظاہر کرتے۔ لیکن نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) ان کو طلاق دینے سے روکتے اور نباہ کرنے کی تلقین فرماتے۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اس پیش گوئی سے بھی آگاہ فرما دیا تھا کہ زید (رضي الله عنه) کی طرف سےطلاق واقع ہو کر رہے گی اور اس کے بعد زینب (رضی الله عنها) کا نکاح آپ سے کردیا جائے گا تاکہ جاہلیت کی اس رسم تبنیت پر ا یک کاری ضرب لگا کر واضح کردیا جائے کہ منہ بولا بیٹا، احکام شرعیہ میں حقیقی بیٹے کی طرح نہیں ہے اور اس کی مطلقہ سے نکاح جائز ہے۔ اس آیت میں ان ہی باتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ حضرت زید (رضي الله عنه) پر اللہ کا انعام یہ تھا کہ انہیں قبول اسلام کی توفیق دی اور غلامی سے نجات دلائی، نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کا احسان ان پر یہ تھا کہ ان کی دینی تربیت کی۔ ان کو آزاد کرکے اپنا بیٹا قرار دیا اور اپنی پھوپھی امیمہ بنت عبدالمطلب کی لڑکی سے ان کا نکاح کرادیا۔ دل میں چھپانے والی بات یہی تھی جو آپ کو حضرت زینب (رضی الله عنها) سے نکاح کی بابت بذریعہ وحی بتلائی گئی تھی، آپ (صلى الله عليه وسلم) ڈرتے اس بات سے تھے کہ لوگ کہیں گے اپنی بہو سے نکاح کرلیا۔ حالانکہ جب اللہ کو آپ کے ذریعے سے اس رسم کا خاتمہ کرنا تھا تو پھر لوگوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) کا یہ خوف اگرچہ فطری تھا، اس کے باوجود آپ (صلى الله عليه وسلم) کو تنبیہ فرمائی گئی۔ ظاہر کرنے سے مراد یہی ہے کہ یہ نکاح ہوگیا، جس سے یہ بات سب کے ہی علم میں آجائے گی۔
  2. 2 یعنی نکاح کے بعد طلاق دی اور حضرت زینب (رضی الله عنها) عدت سے فارغ ہوگئیں۔
  3. 3 یعنی یہ نکاح معروف طریقے کے برعکس صرف اللہ کے حکم سے نکاح قرار پاگیا، نکاح خوانی، ولایت، حق مہر اور گواہوں کے بغیر ہی۔
  4. 4 یہ حضرت زینب (رضی الله عنها) سے، نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے نکاح کی علت ہے کہ آئندہ کوئی مسلمان اس بارے میں تنگی محسوس نہ کرے اور حسب ضرورت اقتضا لےپالک بیٹے کی مطلقہ بیوی سے نکاح کیا جاسکے۔
  5. 5 یعنی پہلے سے ہی تقدیر الٰہی میں تھا جو بہرصورت ہو کر رہنا تھا۔

33:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:37

Al-Mukhtasar

37-اور اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ اس شخص سے کہہ رہے تھے جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کی نعمت عطا کی اور آپ نے بھی اسے آزاد کر کے اس پر احسان کیا … اور اس سے مراد سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما ہیں جب وہ اپنی بیوی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو طلاق دینے کے بارے میں مشورے کے لیے آپ صلى اللہ عليہ وسلم کے پاس آئے … آپ اس سے کہہ رہے تھے: اپنی بیوی اپنے پاس رکھ اور اسے طلاق نہ دے اور اللہ کے حکم مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس سے ڈر۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ لوگوں کے ڈر سے اپنے دل میں وہ بات چھپا رہے تھے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف وحی کی کہ آپ کی شادی زینب سے ہوگی اور زید کا اسے طلاق دینا، پھر آپ کا اس سے نکاح کرنا اللہ تعالیٰ جلد ظاہر کرنے والا تھا۔ اس معاملے میں اللہ زیادہ حق رکھتا ہے کہ آپ اس سے ڈریں۔ پھر جب زید دلی طور پر مطمئن ہو گئے اور انھیں اس (زینب) میں دلچسپی نہ رہی اور انھوں نے اسے طلاق دے دی تو ہم نے آپ کی شادی اس سے کر دی تاکہ ایمان والوں کو اپنے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں سے شادی کرنے میں کوئی حرج محسوس نہ ہو جب وہ انھیں طلاق دے دیں اور ان کی عدت گزر جائے۔ اللہ کا حکم پورا ہو کر رہتا ہےاس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا اور نہ اس کے لاگو ہونے میں کوئی حائل ہو سکتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
48
مدینہ مصحف (604 صفحات)
423
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
423
نسخ مصحف (612 صفحات)
424
آیت 33:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 423 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 423 · نسخ مصحف (612 صفحات): 424.

آیت 33:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 48.

آیت 33:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:37: حروف کی تعداد 194، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,570 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play