سورۃ الاحزاب 33:52 الأحزاب
یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 52 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3585، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 425 پر ہے۔
لَّا يَحِلُّ لَكَ ٱلنِّسَآءُ مِنۢ بَعۡدُ وَلَآ أَن تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنۡ أَزۡوَٰجٖ وَلَوۡ أَعۡجَبَكَ حُسۡنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتۡ يَمِينُكَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ رَّقِيبٗا
اس کے بعد اور عورتیں آپ کے لئے حلال نہیں اور نہ یہ (درست ہے) کہ ان کے بدلے اور عورتوں سے (نکاح کرے) اگر چہ ان کی صورت اچھی بھی لگتی ہو مگر1 جو تیری مملوکہ ہوں2۔ اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا (پورا) نگہبان ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 آیت تخییر کے نزول کے بعد ازواج مطہرات نے دنیا کے اسباب عیش و راحت کے مقابلے میں عسرت کے ساتھ، نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ رہنا پسند کیا تھا، اس کا صلہ اللہ نے یہ دیا کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کو ان ازواج کے علاوہ (جن کی تعداد اس وقت 9 تھی) دیگر عورتوں سے نکاح کرنے یا اس میں سے کسی کو طلاق دے کر اس کی جگہ اور سے نکاح کرنے سے منع فرمایا دیا۔ بعض کہتے ہیں کہ بعد میں آپ (صلى الله عليه وسلم) کو یہ اختیار دے دیا گیا تھا، لیکن آپ (صلى الله عليه وسلم) نے کوئی نکاح نہیں کیا۔ (ابن کثیر)۔
- 2 یعنی لونڈیاں رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ بعض نے اس کے عموم سے استدلال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافر لونڈی بھی رکھنے کی آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اجازت تھی اور بعض نے وَلا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ (الممتحنة: 10) کے پیش نظر اسے آپ (صلى الله عليه وسلم) کے حلال نہیں سمجھا۔ (فتح القدیر)۔
33:52 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 33:52
Al-Mukhtasar
52- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جو بیویاں آپ کے نکاح میں ہیں، ان کے علاوہ دوسری عورتوں سے نکاح کرنا آپ کے لیے اب جائز ہے نہ آپ کے لیے ان سب کو یا بعض کو اس غرض سے طلاق دینا جائز ہے کہ آپ ان کے علاوہ کسی اور سے نکاح کریں، خواہ ان کے علاوہ جن سے آپ نکاح کرنا چاہتے ہیں، ان کا حسن و جمال آپ کو پسند ہو، البتہ آپ اپنی ملکیت میں موجود لونڈیوں سے تعلق قائم کر سکتے ہیں اور ان کی کوئی تعداد مقرر نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر اچھی طرح نگران ہے۔ یہ حکم امہات المومنین کی فضیلت کی دلیل ہے کہ انھیں طلاق دینے اور ان کے علاوہ کسی دوسری عورت سے شادی کرنے سے آپ صلى اللہ عليہ وسلم کو منع کر دیا گیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 425
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 425
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 426
آیت 33:52 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.
آیت 33:52 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 33:52 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 425 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 425 · نسخ مصحف (612 صفحات): 426.
آیت 33:52 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 33:52 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 33:52: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 33:52 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 33:52 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,585 ہے۔
سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔
سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔
کیا آیت 33:52 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 33:52 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔