مواد پر جائیں

سورۃ الاحزاب 33:53 الأحزاب

یہ سورۃ الاحزاب کی 73 آیات میں سے آیت 53 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3586، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 425 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَدۡخُلُواْ بُيُوتَ ٱلنَّبِيِّ إِلَّآ أَن يُؤۡذَنَ لَكُمۡ إِلَىٰ طَعَامٍ غَيۡرَ نَٰظِرِينَ إِنَىٰهُ وَلَٰكِنۡ إِذَا دُعِيتُمۡ فَٱدۡخُلُواْ فَإِذَا طَعِمۡتُمۡ فَٱنتَشِرُواْ وَلَا مُسۡتَـٔۡنِسِينَ لِحَدِيثٍۚ إِنَّ ذَٰلِكُمۡ كَانَ يُؤۡذِي ٱلنَّبِيَّ فَيَسۡتَحۡيِۦ مِنكُمۡۖ وَٱللَّهُ لَا يَسۡتَحۡيِۦ مِنَ ٱلۡحَقِّۚ وَإِذَا سَأَلۡتُمُوهُنَّ مَتَٰعٗا فَسۡـَٔلُوهُنَّ مِن وَرَآءِ حِجَابٖۚ ذَٰلِكُمۡ أَطۡهَرُ لِقُلُوبِكُمۡ وَقُلُوبِهِنَّۚ وَمَا كَانَ لَكُمۡ أَن تُؤۡذُواْ رَسُولَ ٱللَّهِ وَلَآ أَن تَنكِحُوٓاْ أَزۡوَٰجَهُۥ مِنۢ بَعۡدِهِۦٓ أَبَدًاۚ إِنَّ ذَٰلِكُمۡ كَانَ عِندَ ٱللَّهِ عَظِيمًا

اے ایمان والو! جب تک تمہیں اجازت نہ دی جائے تم نبی کے گھروں میں نہ جایا کرو کھانے کے لئے ایسے وقت میں کہ اس کے پکنے کا انتظار کرتے رہو بلکہ جب بلایا جائے جاؤ اور جب کھا چکو نکل کھڑے ہو، وہیں باتوں میں مشغول نہ ہوجایا کرو۔ نبی کو تمہاری اس بات سے تکلیف ہوتی ہے۔ تو وه لحاظ کر جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ (بیان) حق میں کسی کا لحاظ نہیں کرتا1 ، جب تم نبی کی بیویوں سے کوئی چیز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو2۔ تمہارے اور ان کے دلوں کے لئے کامل پاکیزگی یہی ہے3، نہ تمہیں یہ جائز ہے کہ تم رسول اللہ کو تکلیف دو4 اور نہ تمہیں یہ حلال ہے کہ آپ کے بعد کسی وقت بھی آپ کی بیویوں سے نکاح کرو۔ (یاد رکھو) اللہ کے نزدیک یہ بہت بڑا (گناه) ہے.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 اس آیت کا سبب نزول یہ ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کی دعوت پر حضرت زینب (رضی الله عنها) کے ولیمے میں صحابہ کرام (رضي الله عنهم) تشریف لائے جن میں سے بعض کھانے کے بعد بیٹھے ہوئے باتیں کرتے رہے جس سے آپ (صلى الله عليه وسلم) کو خاص تکلیف ہوئی، تاہم حیا واخلاق کی وجہ سے آپ (صلى الله عليه وسلم) نے انہیں جانے کے لئے کہا نہیں۔ (صحيح بخاري، تفسير سورة الأحزاب) چنانچہ اس آیت میں دعوت کے آداب بتلا دیئے گئے کہ ایک تو اس وقت جاؤ، جب کھانا تیار ہوچکا ہو، پہلے سے ہی جا کر دھرنا مار کر نہ بیٹھ جاؤ۔ دوسرا، کھاتے ہی اپنے اپنے گھروں کو چلے جاؤ، وہاں بیٹھے ہوئے باتیں مت کرتے رہو، کھانے کا ذکر تو سبب نزول کی وجہ سے ہے، ورنہ مطلب یہ ہے کہ جب بھی تمہیں بلایا جائے چاہے کھانے کے لئے یا کسی اور کام کے لئے، اجازت کے بغیر گھر کے اندر داخل مت ہو۔
  2. 2 یہ حکم حضرت عمر (رضي الله عنه) کی خواہش پر نازل ہوا۔ حضرت عمر (رضي الله عنه) نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے عرض کیا، یا رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم)! آپ کے پاس اچھے برے ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ امہات المومنین کو پردے کا حکم دیں تو کیا اچھا ہو۔ جس پر اللہ نے یہ حکم نازل فرما دیا۔ (صحيح بخاري ، كتاب الصلاة ، وتفسير سورة البقرة، مسلم باب فضائل عمر بن الخطاب)۔
  3. 3 یہ پردے کی حکمت اور علت ہے کہ اس سے مرد اور عورت دونوں کے دل ریب وشک سے اور ایک دوسرے کے ساتھ فتنے میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
  4. 4 چاہے وہ کسی بھی لحاظ سے ہو۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونا، آپ (صلى الله عليه وسلم) کی خواہش کے بغیر گھر میں بیٹھے رہنا اور بغیر حجاب کے ازواج مطہرات سے گفتگو کرنا، یہ امور بھی ایذا کے باعث ہیں، ان سے بھی اجتناب کرو۔
  5. 5 یہ حکم ان ازواج مطہرات کے بارے میں ہے جو وفات کے وقت نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے حبالۂ عقد میں تھیں۔ تاہم جن کو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے ہم بستری کے بعد زندگی میں طلاق دے کر اپنے سےعلیحدہ کردیا ہو، وہ اس کے عموم میں داخل ہیں یا نہیں؟ اس میں دو رائے ہیں۔ بعض ان کو بھی شامل سمجھتے ہیں اور بعض نہیں۔ لیکن آپ (صلى الله عليه وسلم) کی ایسی کوئی بیوی تھی ہی نہیں۔ اس لئے یہ محض ایک فرضی شکل ہے۔ علاوہ ازیں ایک تیسری قسم ان عورتوں کی ہے جن سے آپ (صلى الله عليه وسلم) نکاح ہوا لیکن ہم بستری سے قبل ہی ان کو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے طلاق دے دی۔ ان سے دوسرے لوگوں کا نکاح درست ہونے میں کوئی نزاع معلوم نہیں۔ (تفسیر ابن کثیر)

33:53 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاحزاب
0/73
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاحزاب 33:53 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 33:53

Al-Mukhtasar

53- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت پر عمل کرنے والو! تم نبی صلى اللہ عليہ وسلم کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو مگر جب تمھیں کھانے کے لیے بلایا جائے اور داخل ہونے کی اجازت دی جائے تو داخل ہو سکتے ہو۔ کھانا پکنے کے انتظار میں زیادہ دیر نہ بیٹھو بلکہ جب کھانا تیار ہو جائے اور تمھیں کھانے کے لیے بلایا جائے تو داخل ہو اور جب کھانا کھا لو تو فوراً چلے جاؤ اور اس کے بعد وہیں بیٹھے ایک دوسرے سے باتوں میں نہ لگے رہو۔ بلاشبہ تمھارا یہ بیٹھے رہنا نبی صلى اللہ عليہ وسلم کے لیے تکلیف دہ ہے مگر وہ تمھیں یہ کہنے سے شرماتے ہیں کہ چلے جاؤ جبکہ اللہ تعالیٰ حق کا حکم دینے سے نہیں شرماتا، اس لیے اس نے تمھیں چلے جانے کا حکم دیا تاکہ تم وہاں رک کر نبی صلى اللہ عليہ وسلم کو تکلیف نہ دو۔ جب تم نبی صلى اللہ عليہ وسلم کی بیویوں سے ضرورت کی کوئی چیز مانگو، جیسے برتن وغیرہ تو پردے کے پیچھے سے مانگو اور ان کے سامنے آ کر ان سے نہ مانگو تاکہ تمھاری آنکھیں انھیں دیکھ نہ پائیں۔ یہ ان کی حفاظت کی خاطر اور رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کے مقام و مرتبہ کا لحاظ رکھنے کے لیے ہے۔ پردے کے پیچھے سے مانگنا تمھارے اور ان کے دلوں کے لیے مکمل پاکیزگی کا باعث ہے تاکہ شیطان کو وسوسے اور برائی کو خوشنما بنا کر دکھانے کے ذریعے سے تمھارے یا ان کے دلوں تک راہ پانے کا موقع نہ ملے۔ اے مومنو! تمھارے لیے جائز نہیں کہ تم زیادہ دیر باتوں کے لیے ٹھہر کر اللہ کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو تکلیف دو اور نہ تمھارے لیے آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیویوں سے نکاح کرنا جائز ہے کیونکہ وہ مومنوں کی مائیں ہیں اور کسی کے لیے اپنی ماں سے شادی کرنا جائز نہیں۔ بلاشبہ تمھارا یہ تکلیف دینا اور اس کی ایک صورت آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیویوں سے نکاح کرنا ہے، حرام ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بہت بڑا گناہ شمار ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
69
مدینہ مصحف (604 صفحات)
425
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
425
نسخ مصحف (612 صفحات)
426
آیت 33:53 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاحزاب (الأحزاب). 114 میں سے سورت نمبر 33 · آیات کی تعداد: 73.

آیت 33:53 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 33:53 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 425 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 425 · نسخ مصحف (612 صفحات): 426.

آیت 33:53 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 69.

آیت 33:53 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 33:53: حروف کی تعداد 288، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 33:53 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 33:53 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,586 ہے۔

سورۃ الاحزاب میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاحزاب: آیات کی تعداد 73۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 33 پر ہے۔

سورۃ الاحزاب مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاحزاب مدنی ہے۔

کیا آیت 33:53 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 33:53 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاحزاب کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 73 آیات اور 1,287 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play