مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:100 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 100 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 889، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 140 پر ہے۔

وَجَعَلُواْ لِلَّهِ شُرَكَآءَ ٱلۡجِنَّ وَخَلَقَهُمۡۖ وَخَرَقُواْ لَهُۥ بَنِينَ وَبَنَٰتِۭ بِغَيۡرِ عِلۡمٖۚ سُبۡحَٰنَهُۥ وَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يَصِفُونَ

اور لوگوں نے شیاطین کو اللہ تعالیٰ کا شریک قرار دے رکھا ہے حاﻻنکہ ان لوگوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے اللہ کے حق میں بیٹے اور بیٹیاں بلا سند تراش رکھی ہیں اور وه پاک اور برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کرتے ہیں۔

6:100 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:100 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:100

Al-Mukhtasar

100- جب مشرکوں نے یہ عقیدہ رکھا کہ جنّ نفع و نقصان کے مالک ہیں تو انھوں نے جنوں کو عبادت میں اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرادیا، حالانکہ انھیں تو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔ انھیں کسی دوسرے نے پیدا نہیں کیا، اس لیے اللہ تعالیٰ ہی عبادت کا زیادہ حق دار ہے اور انھوں نے اللہ تعالیٰ کے بیٹے بنا لیے، جیسے یہود نے عزیر علیہ السلام کو اور عیسائیوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا بنا لیا اور مشرکوں نے فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیا۔ اللہ تعالیٰ ان تمام باتوں سے پاک اور بلند ہے جو باطل پرست اس کے لیے بیان کرتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
140
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
140
نسخ مصحف (612 صفحات)
141
آیت 6:100 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:100 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:100 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 140 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 140 · نسخ مصحف (612 صفحات): 141.

آیت 6:100 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 6:100 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:100: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:100 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:100 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 889 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:100 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:100 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play