مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:99 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 99 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 888، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 140 پر ہے۔

وَهُوَ ٱلَّذِيٓ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَخۡرَجۡنَا بِهِۦ نَبَاتَ كُلِّ شَيۡءٖ فَأَخۡرَجۡنَا مِنۡهُ خَضِرٗا نُّخۡرِجُ مِنۡهُ حَبّٗا مُّتَرَاكِبٗا وَمِنَ ٱلنَّخۡلِ مِن طَلۡعِهَا قِنۡوَانٞ دَانِيَةٞ وَجَنَّٰتٖ مِّنۡ أَعۡنَابٖ وَٱلزَّيۡتُونَ وَٱلرُّمَّانَ مُشۡتَبِهٗا وَغَيۡرَ مُتَشَٰبِهٍۗ ٱنظُرُوٓاْ إِلَىٰ ثَمَرِهِۦٓ إِذَآ أَثۡمَرَ وَيَنۡعِهِۦٓۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكُمۡ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ

اور وه ایسا ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے ہر قسم کے نبات کو نکالا1 پھر ہم نے اس سے سبز شاخ نکالی2 کہ اس سے ہم اوپر تلے دانے چڑھے ہوئے نکالتے ہیں3 اور کھجور کے درختوں سے یعنی ان کے گپھے میں سے، خوشے ہیں جو نیچے کو لٹکے جاتے ہیں4 اور انگوروں کے باغ اور زیتون5 اور انار کہ بعض ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور کچھ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں ہوتے6۔ ہر ایک کے پھل کو دیکھو جب وه پھلتا ہے اور اس کے پکنے کو دیکھو ان میں دﻻئل ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔7

مترجم کے حواشی (7)
  1. 1 یہاں سے اس کی ایک اور عجیب صنعت (کاریگری) کا بیان ہو رہا ہے یعنی بارش کا پانی۔ جس سے وہ ہر قسم کے درخت پیدا فرماتا ہے۔
  2. 2 اس سے مراد وہ سبز شاخیں اور کونپلیں ہیں جو زمین میں دبے ہوئے دانے سے اللہ تعالیٰ زمین کے اوپر ظاہر فرماتا ہے، پھر وہ پودا یا درخت نشوونما پاتا ہے۔
  3. 3 یعنی ان سبز شاخوں سے ہم اوپر تلے دانے چڑھے ہوئے نکالتے ہیں۔ جس طرح گندم اور چاول کی بالیاں ہوتی ہیں۔ مراد یہ سب غلہ جات ہیں مثلاً جو، جوار، باجرہ، مکئی، گندم اور چاول وغیرہ۔
  4. 4 قِنْوَانٌ قِنْوٌ کی جمع ہے جیسے صِنْوٌ اورصِنْوَانٌ ہے۔ مراد خوشے ہیں۔ طَلْعٌ وہ گابھا یا گپھا ہے جو کھجور کی ابتدائی شکل ہے، یہی بڑھ کر خوشہ بنتا ہے اور پھر وہ رطب کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ دَانِيَةٌ سے مراد وہ خوشے ہیں جو قریب ہوں۔ اور کچھ خوشے دور بھی ہوتے ہیں جن تک ہاتھ نہیں پہنچتے۔ بطور امتنان دانية کا ذکر فرما دیا ہے، مطلب ہے۔ مِنْهَا دَانِيَةٌ وَمِنْهَا بَعِيدَةٌ (کچھ خوشے قریب ہیں اور کچھ دور) بَعِيدَةٌ حذوف ہے۔ (فتح القدیر )
  5. 5 جنات زیتون اور رمان یہ سب منصوب ہیں، جن کا عطف نبات پر ہے۔ یعنی فَأَخْرَجْنَا بِهِ جَنَّاتٍ یعنی بارش کے پانی سے ہم نے انگوروں کے باغات اور زیتوں اور انار پیدا کئے۔
  6. 6 یعنی بعض اوصاف میں یہ باہم ملتے جلتے ہیں اور بعض میں ملتے جلتے نہیں ہیں۔ یا ان کے پتے ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ پھل نہیں ملتے، یا شکل میں ایک دوسرے سے ملتے ہیں لیکن مزے اور ذائقے میں باہم مختلف ہیں۔
  7. 7 یعنی مذکورہ تمام چیزوں میں خالق کائنات کے کمال قدرت اور اس کی حکمت ورحمت کے دلائل ہیں۔

6:99 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:99 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:99

Al-Mukhtasar

99- وہ اللہ عزوجل ہی ہے جس نے آسمان سے بارش کا پانی نازل کیا اور اس سے ہر قسم کی نباتات پیدا فرمائی، پھر ہم نے ان نباتات سے لہلہاتی کھیتیاں اور سرسبز درخت پیدا کیے، پھر ہم اس سے تہ بہ تہ دانے نکالتے ہیں جیسے بالیوں میں ہوتے ہیں اور کھجوروں کے شگوفوں سے گچھے نکلتے ہیں جو اس قدر جھکے ہوتے ہیں کہ کھڑا اور بیٹھا آدمی بآسانی انھیں پکڑ سکتا ہے۔ ہم نے انگوروں کے باغات پیدا کیے اور زیتون اور انار پیدا کیے جن کے پتے ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں مگر پھل مختلف ہوتے ہیں۔ اے لوگو! اس کا پھل دیکھو جب ابتدا میں ہوتا ہے اور جب پک کر تیار ہو جاتا ہے۔ اے لوگو! بلاشبہ اس میں ایمان والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی قدرت پر دلالت کرنے والے واضح دلائل ہیں۔ اہلِ ایمان ہی ان دلائل اور براہین سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
44
مدینہ مصحف (604 صفحات)
140
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
140
نسخ مصحف (612 صفحات)
141
آیت 6:99 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:99 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:99 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 140 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 140 · نسخ مصحف (612 صفحات): 141.

آیت 6:99 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 44.

آیت 6:99 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:99: حروف کی تعداد 184، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:99 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:99 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 888 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:99 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:99 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play