مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:119 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 119 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 908، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 143 پر ہے۔

وَمَا لَكُمۡ أَلَّا تَأۡكُلُواْ مِمَّا ذُكِرَ ٱسۡمُ ٱللَّهِ عَلَيۡهِ وَقَدۡ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيۡكُمۡ إِلَّا مَا ٱضۡطُرِرۡتُمۡ إِلَيۡهِۗ وَإِنَّ كَثِيرٗا لَّيُضِلُّونَ بِأَهۡوَآئِهِم بِغَيۡرِ عِلۡمٍۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُعۡتَدِينَ

اور آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حاﻻنکہ اللہ تعالیٰ نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتادی ہے جن کو تم پر حرام کیا ہے1 ، مگر وه بھی جب تم کو سخت ضرورت پڑجائے تو حلال ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے خیاﻻت پر بلا کسی سند کے گمراه کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جس کی تفصیل اسی سورت میں آگے آرہی ہے، اس کے علاوہ بھی اور سورتوں نیز احادیث میں محرمات کی تفصیل بیان کردی گئی ہے۔ ان کے علاوہ باقی حلال ہیں اور حرام جانور بھی عندالاضطرار سد رمق کی حد تک جائز ہیں۔

6:119 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:119 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:119

Al-Mukhtasar

119- اے ایمان والو! تمھیں کون سی چیز روک رہی ہے کہ تم ان جانوروں کو کھاؤ جن پر ذبح کے وقت اللہ کا نام لیا گیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے تم پر جو حرام کیا ہے اسے تمھارے لیے بیان کر دیا ہے، لہٰذا تم پر اس کا چھوڑنا ضروری ہے الایہ کہ انتہائی مجبوری ہو کیونکہ مجبوری حرام كے استعمال کو جائز اور حلال بنا دیتی ہے۔ اکثر مشرک جہالت میں اپنی فاسد آراء کی وجہ سے اپنے پیروکاروں کو حق سے دور کرتے ہیں۔ اللہ نے جو مردار وغیرہ ان پر حرام قرار دیے ہیں، وہ انھیں حلال قرار دیتے ہیں اور جو بحیرہ، وصیلہ اور حام وغیرہ اللہ نے ان کے لیے حلال ٹھہرائے ہیں، انھیں حرام قرار دیتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ آپ کا رب اپنی حدود سے تجاوز کرنے والوں کو زیادہ بہتر جانتا ہے اور وہ جلد انھیں اپنی حدود پامال کرنے کی سزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
143
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
143
نسخ مصحف (612 صفحات)
144
آیت 6:119 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:119 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:119 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 143 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 143 · نسخ مصحف (612 صفحات): 144.

آیت 6:119 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 6:119 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:119: حروف کی تعداد 116، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:119 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:119 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 908 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:119 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:119 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play