سورۃ الانعام 6:123 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 123 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 912، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 143 پر ہے۔
وَكَذَٰلِكَ جَعَلۡنَا فِي كُلِّ قَرۡيَةٍ أَكَٰبِرَ مُجۡرِمِيهَا لِيَمۡكُرُواْ فِيهَاۖ وَمَا يَمۡكُرُونَ إِلَّا بِأَنفُسِهِمۡ وَمَا يَشۡعُرُونَ
اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں وہاں کے رئیسوں ہی کو جرائم کا مرتکب بنایا تاکہ وه لوگ وہاں فریب کریں1 ۔ اور وه لوگ اپنے ہی ساتھ فریب کررہے ہیں اور ان کو ذرا خبر نہیں۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 أَكَابِرَ، أَكْبَرُ کی جمع ہے، مراد کافروں اور فاسقوں کے سرغنے اور کھڑپینچ ہیں کیونکہ یہی انبیاء اور داعیان حق کی مخالفت میں پیش پیش ہوتے ہیں اور عام لوگ تو صرف ان کے پیچھے لگنے والے ہوتے ہیں، اس لئے ان کا بطور خاص ذکر کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایسے لوگ عام طور پر دنیاوی دولت اور خاندانی وجاہت کے اعتبار سے بھی نمایاں ہوتے ہیں، اس لئے مخالفت حق میں بھی ممتاز ہوتے ہیں (یہی مضمون سورۂ سبا کی آیات 31 تا 33، سورۂ زخرف 23، سورۂ نوح 22 وغیرھا میں بھی بیان کیا گیا ہے )۔
- 2 یعنی ان کی اپنی شرارت کا وبال اور اسی طرح ان کے پیچھے لگنے والے لوگوں کا وبال، انہی پر پڑے گا (مزید دیکھئے سورۂ عنکبوت 13، سورۂ نحل 25)
6:123 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:123
Al-Mukhtasar
123- جس طرح مشرکینِ مکہ کے بڑے اللہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں، اسی طرح ہم نے ہر بستی کے رئیسوں اور بڑوں کو جرائم پیشہ بنایا جو شیطان کے راستے کی دعوت دینے اور رسولوں اور ان کی پیروی کرنے والوں سے جنگ کرنے کے لیے مکر و فریب اور سازشیں کرتے رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی چالیں اور سازشیں انھی پر الٹ پڑتی رہیں لیکن وہ اپنی جہالت اور خواہشات کے پجاری ہونے کی وجہ سے اس کا ادراک نہ کر سکے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 143
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 143
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 144
آیت 6:123 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:123 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:123 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 143 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 143 · نسخ مصحف (612 صفحات): 144.
آیت 6:123 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 6:123 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:123: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:123 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:123 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 912 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:123 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:123 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔