مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:124 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 124 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 913، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 143 پر ہے۔

وَإِذَا جَآءَتۡهُمۡ ءَايَةٞ قَالُواْ لَن نُّؤۡمِنَ حَتَّىٰ نُؤۡتَىٰ مِثۡلَ مَآ أُوتِيَ رُسُلُ ٱللَّهِۘ ٱللَّهُ أَعۡلَمُ حَيۡثُ يَجۡعَلُ رِسَالَتَهُۥۗ سَيُصِيبُ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ صَغَارٌ عِندَ ٱللَّهِ وَعَذَابٞ شَدِيدُۢ بِمَا كَانُواْ يَمۡكُرُونَ

اور جب ان کو کوئی آیت پہنچتی ہے تو یوں کہتے ہیں کہ ہم ہرگز ایمان نہ ﻻئیں گے جب تک کہ ہم کو بھی ایسی ہی چیز نہ دی جائے جو اللہ کے رسولوں کو دی جاتی ہے1 ، اس موقع کو تو اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ کہاں وه اپنی پیغمبری رکھے؟2 عنقریب ان لوگوں کو جنہوں نے جرم کیا ہے اللہ کے پاس پہنچ کر ذلت پہنچے گی اور ان کی شرارتوں کے مقابلے میں سخت سزائیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ان کے پاس بھی فرشتے وحی لے کر آئیں اور ان کے سروں پر بھی نبوت ورسالت کا تاج رکھا جائے۔
  2. 2 یعنی یہ فیصلہ کرنا کہ کس کو نبی بنایا جائے ؟ یہ تو اللہ ہی کا کام ہے کیونکہ وہی ہر بات کی حکمت ومصلحت کو جانتا ہے اور اسے ہی معلوم ہے کہ کون اس منصب کا اہل ہے؟ مکہ کا کوئی چودھری ورئیس یا جناب عبداللہ وحضرت آمنہ کا دریتیم؟

6:124 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:124 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:124

Al-Mukhtasar

124- جب ان کافروں کے چودھریوں اور بڑوں کے پاس ان نشانیوں میں سے کوئی نشانی آتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان انبیاء جیسی نبوت و رسالت عطا نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا رد کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتا ہے کہ رسالت کا حق دار کون ہے، اس کا بوجھ کون اٹھا سکتا ہے اور یہ ذمہ داری کون ادا کر سکتا ہے، چنانچہ وہ اسے نبوت و رسالت کے لیے چن لیتا ہے۔ ان سرکشوں کو حق سے تکبر کرنے کی وجہ سے جلد ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اپنی سازشوں کی وجہ سے سخت عذاب سہنا پڑے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
143
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
143
نسخ مصحف (612 صفحات)
144
آیت 6:124 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:124 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:124 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 143 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 143 · نسخ مصحف (612 صفحات): 144.

آیت 6:124 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 6:124 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:124: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:124 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:124 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 913 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:124 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:124 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play