مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:125 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 125 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 914، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 144 پر ہے۔

فَمَن يُرِدِ ٱللَّهُ أَن يَهۡدِيَهُۥ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهُۥ لِلۡإِسۡلَٰمِۖ وَمَن يُرِدۡ أَن يُضِلَّهُۥ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهُۥ ضَيِّقًا حَرَجٗا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي ٱلسَّمَآءِۚ كَذَٰلِكَ يَجۡعَلُ ٱللَّهُ ٱلرِّجۡسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ

سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لیے کشاده کر دیتا ہے اور جس کو بے راه رکھنا چاہے اس کے سینہ کو بہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے1 ، اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ ﻻنے والوں پر ناپاکی مسلط کردیتا ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی جس طرح زور لگا کر آسمان پر چڑھنا ممکن نہیں ہے، اسی طرح جس شخص کے سینے کو اللہ تعالیٰ تنگ کردے اس میں توحید اور ایمان کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔ الا یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی اس کا سینہ اس کے لیے کھول دے۔
  2. 2 یعنی جس طرح سینہ تنگ کردیتا ہے اسی طرح رجس میں مبتلا کر دیتا ہے۔ رجس سے مراد پلیدی یا عذاب یا شیطان کا تسلط ہے۔

6:125 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:125 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:125

Al-Mukhtasar

125- سو اللہ تعالیٰ جس شخص کو ہدایت کے راستے کی توفیق دینے کا ارادہ کرتا ہے، اس کا سینہ کشادہ کر دیتا اور اسے قبولِ اسلام کے لیے آمادہ کر دیتا ہے اور جسے اللہ تعالیٰ رسوا اور گمراہ کرنے اور ہدایت کی توفیق نہ دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کا سینہ حق قبول کرنے سے نہایت تنگ کر دیتا ہے بالکل اس طرح جیسے کوئی شخص ازخود آسمان پر چڑھنا چاہے تو اس کے لیے ناممکن ہے، اسی طرح جس کا سینہ تنگ ہو، اس کے دل میں حق کا داخل ہونا ناممکن ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے اس گمراہ شخص کو سخت گھٹن میں مبتلا کیا، اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ لانے والوں پر عذاب مسلط کر دیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
144
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
144
نسخ مصحف (612 صفحات)
145
آیت 6:125 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:125 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:125 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 144 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 144 · نسخ مصحف (612 صفحات): 145.

آیت 6:125 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 6:125 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:125: حروف کی تعداد 109، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:125 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:125 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 914 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:125 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:125 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play