سورۃ الانعام 6:129 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 129 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 918، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 144 پر ہے۔
وَكَذَٰلِكَ نُوَلِّي بَعۡضَ ٱلظَّٰلِمِينَ بَعۡضَۢا بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
اور اسی طرح ہم بعض کفار کو بعض کے قریب رکھیں گے ان کے اعمال کے سبب۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جہنم میں جیسا کہ ترجمہ سے واضح ہے۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح ہم نے انسانوں اور جنوں کو ایک دوسرے کا ساتھی اور مددگار بنایا (جیسا کہ گذشتہ آیت میں گذرا) اسی طرح ہم ظالموں کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں ایک ظالم کو دوسرے ظالم پر ہم مسلط کردیتے ہیں اس طرح ایک ظالم دوسرے ظالم کو ہلاک و تباہ کرتا ہے اور ایک ظالم کا انتقام دوسرے ظالم سے لے لیتے ہیں۔
6:129 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:129
Al-Mukhtasar
129- جس طرح ہم نے کئی سرکش جنوں کو بعض لوگوں کا دوست بنایا اور ان پر مسلط کیا تاکہ وہ انھیں گمراہ کریں، اسی طرح ہم ہر ظالم کو ایک ظالم کا دوست بنا دیتے ہیں جو اسے شر پر آمادہ کرتا اور اس کی ترغیب دیتا ہے اور اسے خیر و بھلائی سے متنفر کرتا ہے اور نیکی کو اس کی نظر میں حقیر کر دیتا ہے۔ یہ ان نافرمانیوں کا بدلہ ہے جو وہ کرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 144
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 144
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 145
آیت 6:129 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:129 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:129 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 144 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 144 · نسخ مصحف (612 صفحات): 145.
آیت 6:129 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 6:129 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:129: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:129 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:129 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 918 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:129 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:129 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔