سورۃ الانعام 6:128 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 128 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 917، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 144 پر ہے۔
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيعٗا يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ قَدِ ٱسۡتَكۡثَرۡتُم مِّنَ ٱلۡإِنسِۖ وَقَالَ أَوۡلِيَآؤُهُم مِّنَ ٱلۡإِنسِ رَبَّنَا ٱسۡتَمۡتَعَ بَعۡضُنَا بِبَعۡضٖ وَبَلَغۡنَآ أَجَلَنَا ٱلَّذِيٓ أَجَّلۡتَ لَنَاۚ قَالَ ٱلنَّارُ مَثۡوَىٰكُمۡ خَٰلِدِينَ فِيهَآ إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٞ
اور جس روز اللہ تعالیٰ تمام خلائق کو جمع کرے گا، (کہے گا) اے جماعت جنات کی! تم نے انسانوں میں سے بہت سے اپنا لیے1 جو انسان ان کے ساتھ تعلق رکھنے والے تھے وه کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! ہم میں ایک نے دوسرے سے فائده حاصل کیا تھا2 اور ہم اپنی اس معین میعاد تک آپہنچے جو تونے ہمارے لئے معین فرمائی3، اللہ فرمائے گا کہ تم سب کا ٹھکانہ دوزخ ہے جس میں ہمیشہ رہو گے، ہاں اگر اللہ ہی کو منظور ہو تو دوسری بات ہے4۔ بے شک آپ کا رب بڑی حکمت واﻻ بڑا علم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو تم نے گمراہ کرکے اپنا پیروکار بنالیا۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے سورۂ یٰسین میں فرمایا: ”اے بنی آدم کیا میں نے تمہیں خبردار نہیں کردیا تھا کہ تم شیطان کی پوجا مت کرنا، وہ تمہارا کھلا دشمن ہے اور یہ کہ تم صرف میری عبادت کرنا یہی سیدھا راستہ ہے اور اس شیطان نے تمہاری ایک بہت بڑی تعداد کو گمراہ کردیا ہے کیا پس تم نہیں سمجھتے؟“ (یاسین: 60 / 62)
- 2 جنوں اور انسانوں نے ایک دوسرے سے کیا فائدہ حاصل کیا ؟ اس کے دو مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ جنوں کا انسانوں سے فائدہ اٹھانا ان کو اپنا پیروکار بناکر ان سے تلذذ حاصل کرنا ہے اور انسانوں کا جنوں سے فائدہ اٹھانا یہ ہے کہ شیطانوں نے گناہوں کو ان کے لئے خوبصورت بنادیا جسے انہوں نے قبول کیا اور گناہوں کی لذت میں پھنسے رہے۔ دوسرا مفہوم یہ ہے کہ انسان ان غیبی خبروں کی تصدیق کرتے رہے جو شیاطین وجنات کی طرف سے کہانت کے طور پر پھیلائی جاتی تھیں۔ یہ گویا جنات نے انسانوں کو بےوقوف بناکر فائدہ اٹھایا اور انسانوں کا فائدہ اٹھانا یہ ہے کہ انسان جنات کی بیان کردہ جھوٹی یا اٹکل پچو باتوں سے لطف اندوز ہوتے اور کاہن قسم کے لوگ ان سے دنیاوی مفادات حاصل کرتے رہے۔
- 3 یعنی قیامت واقع ہوگئی جسے ہم دنیا میں نہیں مانتے تھے۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اب جہنم تمہارا دائمی ٹھکانہ ہے۔
- 4 اور اللہ کی مشیت کفار کے لیے جہنم کا دائمی عذاب ہی ہے جس کی اس نے بار بار قرآن کریم میں وضاحت کی ہے۔ بنابریں اس سے کسی کو مغالطے کا شکار نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ یہ استثنا اللہ تعالیٰ کے مطلق ارادہ کے بیان کے لئے ہے جسے کسی چیز کے ساتھ مقید نہیں کیا جاسکتا اس لئے اگر وہ کفار کو جہنم سے نکالنا چاہے تو نکاﻝ سکتا ہے اس سے نہ وہ عاجز ہے نہ کوئی دوسرا روکنے والا۔ (ایسر التفاسیر )
6:128 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:128
Al-Mukhtasar
128- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب اللہ تعالیٰ تمام جنوں اور انسانوں کو اکٹھا کرے گا، پھر ان سے کہے گا: اے جنوں کے گروہ! تم نے انسانوں میں سے بہت زیادہ لوگوں کو گمراہ کیا اور انھیں اللہ کی راہ سے روکا۔ ان کے پیروکار انسان اپنے رب کو جواب دیں گے: اے ہمارے رب! ہم میں سے ہر ایک نے دوسرے سے فائدے اٹھائے۔ جنوں نے انسان کو اپنا پیروکار بنا کر فائدہ اٹھایا اور انسانوں نے اپنی شہوات کی تکمیل کے لیے جنوں سے فائدہ لیا۔ اب ہم اس میعاد تک آپہنچے ہیں جو تو نے ہمارے لیے معین کی، یعنی یہ قیامت کا دن آگیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: آگ تمھارا ٹھکانا ہے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے مگر جتنی مدت اللہ چاہےگا، وہ اس میں داخل نہیں ہوں گے اور یہ مدت قبروں سے اٹھنے سے لے کر جہنم میں جانے تک کی ہے اور اسی مدت کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ہمیشہ جہنم میں رہنے سے استثنا کیا ہے۔ اے رسول! بلاشبہ آپ کا رب اپنی تقدیر و تدبیر میں کمال حکمت والا ہے، وہ اپنے بندوں کا خوب علم رکھتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ ان میں سے کون عذاب کا مستحق ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 35
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 144
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 144
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 145
آیت 6:128 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:128 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:128 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 144 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 144 · نسخ مصحف (612 صفحات): 145.
آیت 6:128 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 35.
آیت 6:128 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:128: حروف کی تعداد 149، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:128 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:128 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 917 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:128 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:128 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔