سورۃ الانعام 6:130 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 130 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 919، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 144 پر ہے۔
يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ أَلَمۡ يَأۡتِكُمۡ رُسُلٞ مِّنكُمۡ يَقُصُّونَ عَلَيۡكُمۡ ءَايَٰتِي وَيُنذِرُونَكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هَٰذَاۚ قَالُواْ شَهِدۡنَا عَلَىٰٓ أَنفُسِنَاۖ وَغَرَّتۡهُمُ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا وَشَهِدُواْ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ أَنَّهُمۡ كَانُواْ كَٰفِرِينَ
اے جنات اور انسانوں کی جماعت! کیا تمہارے پاس تم میں سے ہی پیغمبر نہیں آئے تھے1 ، جو تم سے میرے احکام بیان کرتے اور تم کو اس آج کے دن کی خبر دیتے؟ وه سب عرض کریں گے کہ ہم اپنے اوپر اقرار کرتے ہیں اور ان کو دنیاوی زندگی نے بھول میں ڈالے رکھا اور یہ لوگ اقرار کرنے والے ہوں گے کہ وه کافر تھے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 رسالت ونبوت کے معاملے میں جنات انسانوں کے ہی تابع ہیں ورنہ جنات میں الگ نبی نہیں آئے البتہ رسولوں کا پیغام پہنچانے والے اور منذرین جنات میں ہوتے رہے ہیں جو اپنی قوم کے جنوں کو اللہ کی طرف دعوت دیتے رہے ہیں اور دیتے ہیں۔ لیکن ایک خیال یہ بھی ہے کہ چونکہ جنات کا وجود انسان کے پہلے سے ہی ہے تو ان کی ہدایت کے لیے انھیں میں سے کوئی نبی آیا ہوگا پھر آدم علیہ السلام کے وجود کے بعد ہوسکتا ہے وہ انسانی نبیوں کے تابع رہے ہوں، البتہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت بہرحال تمام جن وانس کے لئے ہے اس میں کوئی شبہ نہیں۔
- 2 میدان حشر میں کافر مختلف پینترے بدلیں گے، کبھی اپنے مشرک ہونے کا انکار کریں گے (الانعام: 23) اور کبھی اقرار کئے بغیر چارہ نہیں ہوگا، جیسے یہاں ان کا اقرار نقل کیا گیا ہے۔
6:130 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:130
Al-Mukhtasar
130- ہم قیامت کے دن ان سے کہیں گے: اے انسانوں اور جنوں کے گروہ! کیا تمھارے پاس تمھاری جنس، یعنی انسانوں میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تمھارے سامنے اس کلام کی تلاوت کرتے تھے جو ان پر اللہ تعالیٰ نے اتارا اور تمھیں قیامت کے اس دن کی حاضری سے ڈراتے تھے؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں، آج ہم اپنے نفسوں کے خلاف یہ اقرار کرتے ہیں کہ تیرے رسولوں نے ہم تک تیرا پیغام پہنچایا اور ہم اس دن کی حاضری کا بھی اقرار کرتے ہیں، لیکن ہم نے تیرے رسولوں کو جھٹلایا اور اس دن کی ملاقات کو بھی غلط کہا۔ دنیا کی زندگی کی زیب و زینت، ختم ہونے والی نعمتوں اور رونقوں نے انھیں دھوکے میں مبتلا کردیا۔ وہ اپنے خلاف یہ تسلیم کریں گے کہ وہ دنیا کی زندگی میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے تھے۔ ان کا یہ اقرار اور ایمان انھیں ہرگز کوئی فائدہ نہ دے گا کیونکہ اس کا وقت گزر چکا ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 144
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 144
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 145
آیت 6:130 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:130 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:130 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 144 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 144 · نسخ مصحف (612 صفحات): 145.
آیت 6:130 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 6:130 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:130: حروف کی تعداد 132، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:130 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:130 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 919 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:130 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:130 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔