مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:137 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 137 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 926، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 145 پر ہے۔

وَكَذَٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيرٖ مِّنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ قَتۡلَ أَوۡلَٰدِهِمۡ شُرَكَآؤُهُمۡ لِيُرۡدُوهُمۡ وَلِيَلۡبِسُواْ عَلَيۡهِمۡ دِينَهُمۡۖ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا فَعَلُوهُۖ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُونَ

اور اسی طرح بہت سے مشرکین کے خیال میں ان کے معبودوں نے ان کی اوﻻد کے قتل کرنے کو مستحسن بنا رکھا ہے1 تاکہ وه ان کو برباد کریں اور تاکہ ان کے دین کو ان پر مشتبہ کردیں2 اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے3 تو آپ ان کو اور جو کچھ یہ غلط باتیں بنا رہے ہیں یونہی رہنے دیجئے۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ اشارہ ہے ان کے بچیوں کے زندہ درگور کر دینے یا بتوں کی بھینٹ چڑھانے کی طرف۔
  2. 2 یعنی ان کے دین میں شرک کی آمیزش کردیں۔
  3. 3 یعنی اللہ تعالیٰ اپنے اختیارات اور قدرت سے، ان کے ارادہ و اختیار کی آزادی کو سلب کرلیتا، تو پھر یقیناً یہ وہ کام نہ کرتے جو مذکور ہوئے لیکن ایسا کرنا چونکہ جبر ہوتا، جس میں انسان کی آزمائش نہیں ہوسکتی تھی، جب کہ اللہ تعالیٰ انسان کو ارادہ و اختیار کی آزادی دے کر آزمانا چاہتا ہے، اس لئے اللہ نے جبر نہیں فرمایا۔

6:137 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:137 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:137

Al-Mukhtasar

137- جس طرح یہ غیر منصفانہ فیصلہ اور تقسیم شیطان نے مشرکوں کے لیے خوشنما بنا دی ہے، اسی طرح بہت سے مشرکوں کے لیے ان کے شیاطین شریکوں نے فقر کے ڈر سے ان کا اپنی اولاد کو قتل کرنا بھی خوشنما بنا دیا ہے تاکہ انھیں ایسی جان کے ناحق قتل میں مبتلا کرکے تباہ کر دیں جسے قتل کرنا اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے۔ اور ایسا انھوں نے اس لیے بھی کیا ہے تاکہ ان کا دین اس طرح گڈمڈ کر دیں کہ انھیں جائز و ناجائز کی تمیز ہی نہ رہے۔ اگر اللہ چاہتا کہ وہ ایسے نہ کریں تو وہ نہ کرتے لیکن اس نے اپنی کمال حکمت سے ایسا چاہا، لہٰذا اے رسول! ان مشرکوں کو اور ان کے اللہ پر جھوٹ گھڑنے کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔ اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
145
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
145
نسخ مصحف (612 صفحات)
146
آیت 6:137 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:137 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:137 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 145 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 145 · نسخ مصحف (612 صفحات): 146.

آیت 6:137 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 6:137 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:137: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:137 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:137 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 926 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:137 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:137 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play