سورۃ الانعام 6:138 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 138 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 927، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 146 پر ہے۔
وَقَالُواْ هَٰذِهِۦٓ أَنۡعَٰمٞ وَحَرۡثٌ حِجۡرٞ لَّا يَطۡعَمُهَآ إِلَّا مَن نَّشَآءُ بِزَعۡمِهِمۡ وَأَنۡعَٰمٌ حُرِّمَتۡ ظُهُورُهَا وَأَنۡعَٰمٞ لَّا يَذۡكُرُونَ ٱسۡمَ ٱللَّهِ عَلَيۡهَا ٱفۡتِرَآءً عَلَيۡهِۚ سَيَجۡزِيهِم بِمَا كَانُواْ يَفۡتَرُونَ
اور وه اپنے خیال پر یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ کچھ مواشی ہیں اور کھیت ہیں جن کا استعمال ہر شخص کو جائز نہیں ان کو کوئی نہیں کھا سکتا سوائے ان کے جن کو ہم چاہیں1 اور مواشی ہیں جن پر سواری یا باربرداری حرام کردی گئی2 اور کچھ مواشی ہیں جن پر یہ لوگ اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتے محض اللہ پر افترا باندھنے کے طور پر3۔عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں ان کے افترا کی سزا دے گا۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اس میں ان کی جاہلی شریعت اور اباطیل کی تین صورتیں اور بیان فرمائی ہیں۔ حِجْرٌ( بمعنی منع) اگرچہ مصدر ہے لیکن مفعول یعنی مَحْجُورٌ( ممنوع) کے معنی میں ہے۔ یہ پہلی صورت ہے کہ یہ جانور یا فلاں کھیت کی پیداوار، ان کا استعمال ممنوع ہے۔ اسے صرف وہی کھائے گا جسے ہم اجازت دیں گے۔ یہ اجازت بتوں کے خادم اور مجاورین ہی کے لئے ہوتی۔
- 2 یہ دوسری صورت ہے کہ وہ مختلف قسم کے جانوروں کو اپنے بتوں کے نام آزاد چھوڑ دیتے جن سے وہ بار برداری یا سواری کا کام نہ لیتے۔ جیسے بَحِيرَة، سَائِبَة وغیرہ کی تفصیل پہلے گذر چکی ہے۔
- 3 یہ تیسری صورت ہے کہ وہ ذبح کرتے وقت صرف اپنے بتوں کا نام لیتے، اللہ کا نام نہ لیتے۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ ان جانوروں پر بیٹھ کر وہ حج کے لئے نہ جاتے۔ بہرحال یہ ساری صورتیں گھڑی ہوئی تو ان کی اپنی تھیں لیکن وہ اللہ پر افترا باندھتے یعنی یہ باور کراتے کہ اللہ کے حکم سے ہی ہم سب کچھ کررہے ہیں۔
6:138 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:138
Al-Mukhtasar
138- ان مشرکوں نے کہا: یہ جانور اور کھیتیاں ممنوع ہیں، یعنی ان سے صرف وہ کھا سکتا ہے جسے وہ اپنے خیال کے مطابق اجازت دیں۔ وہ یہ جھوٹ گھڑتے ہیں کہ ان سے صرف بتوں کے مجاور وغیرہ ہی کھا سکتے ہیں۔ اور بحیرہ، سائبہ اور حام مویشیوں پر سواری کرنا حرام ہے، ان سے بار برداری کا کام لینا بھی ناجائز ہے۔ تیسری قسم ان جانوروں کی ہے جنھیں ذبح کرتے وقت وہ اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتے۔ انھیں صرف بتوں کے نام پر ذبح کرتے ہیں۔ ان ساری خود ساختہ صورتوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ سب اللہ کا حکم ہے۔ عنقریب اللہ تعالیٰ انھیں ان کے اس جھوٹ کے سبب عذاب دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 26
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 146
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 146
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 147
آیت 6:138 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:138 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:138 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 146 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 146 · نسخ مصحف (612 صفحات): 147.
آیت 6:138 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 26.
آیت 6:138 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:138: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:138 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:138 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 927 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:138 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:138 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔