سورۃ الانعام 6:139 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 139 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 928، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 146 پر ہے۔
وَقَالُواْ مَا فِي بُطُونِ هَٰذِهِ ٱلۡأَنۡعَٰمِ خَالِصَةٞ لِّذُكُورِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِنَاۖ وَإِن يَكُن مَّيۡتَةٗ فَهُمۡ فِيهِ شُرَكَآءُۚ سَيَجۡزِيهِمۡ وَصۡفَهُمۡۚ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٞ
اور وه کہتے ہیں کہ جو چیز ان مواشی کے پیٹ میں ہے وه خالص ہمارے مردوں کے لئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے۔ اور اگر وه مرده ہے تو اس میں سب برابر ہیں1 ۔ ابھی اللہ ان کو ان کی غلط بیانی کی سزا دیئے دیتا ہے2 بلاشبہ وه حکمت واﻻ ہے اور وه بڑا علم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ ایک اور شکل ہے کہ جو جانور وہ اپنے بتوں کے نام وقف کرتے، ان میں سے بعض کے بارے میں کہتے کہ ان کا دودﮪ اور ان کے پیٹ سے پیدا ہونے والا زندہ بچہ صرف ہمارے مردوں کے لئے حلال ہے، عورتوں کے لئے حرام ہے۔ ہاں اگر بچہ مردہ پیدا ہوتا تو پھر اس کے کھانے میں مرد وعورت برابر ہیں۔
- 2 اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ جو غلط بیانی کرتے ہیں اور اللہ پر افترا باندھتے ہیں، ان پر عنقریب اللہ تعالیٰ انہیں سزا دے گا۔ وہ اپنے فیصلوں میں حکیم ہے اور اپنے بندوں کے بارے میں پوری طرح علم رکھنے والا ہے اور اپنے علم وحکمت کے مطابق وہ جزا و سزا کا اہتمام فرمائے گا۔
6:139 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:139
Al-Mukhtasar
139- اور ان مشرکوں نے کہا: ان سائبہ اور بحیرہ جانوروں کے پیٹ کا بچہ اگر زندہ پیدا ہو تو ہمارے مردوں کے لیے حلال ہے اور ہماری عورتوں کے لیے حرام ہے۔ اگر ان کے پیٹ کا بچہ مردہ پیدا ہو تو پھر مرد اور عورتیں سب کھا سکتے ہیں۔ عنقریب اللہ تعالیٰ انھیں ان کے اس قول کی قرار واقعی سزا دے گا۔ بلاشبہ وہ اپنی مخلوق کے معاملات کی تدبیر کرنے والا اور شریعت سازی میں کمال حکمت والا ہے اور اسے ان کا خوب علم ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 146
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 146
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 147
آیت 6:139 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:139 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:139 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 146 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 146 · نسخ مصحف (612 صفحات): 147.
آیت 6:139 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 6:139 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:139: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:139 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:139 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 928 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:139 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:139 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔