سورۃ الانعام 6:142 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 142 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 931، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 146 پر ہے۔
وَمِنَ ٱلۡأَنۡعَٰمِ حَمُولَةٗ وَفَرۡشٗاۚ كُلُواْ مِمَّا رَزَقَكُمُ ٱللَّهُ وَلَا تَتَّبِعُواْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيۡطَٰنِۚ إِنَّهُۥ لَكُمۡ عَدُوّٞ مُّبِينٞ
اور مواشی میں اونچے قد کے اور چھوٹے قد کے1 (پیدا کیے)، جو کچھ اللہ نے تم کو دیا ہے کھاؤ2 اور شیطان کے قدم بقدم مت چلو3، بلاشک وه تمہارا صریح دشمن ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 حُمُولَةً (بوجھ اٹھانے والے) سے مراد، اونٹ، بیل، گدھا، خچر وغیرہ ہیں، جو باربرداری کے کام میں آتے ہیں اورفَرْشًا سے مراد زمین سے لگے ہوئے جانور۔ جیسے بکری وغیرہ جس کا تم دودھ پیتے یا گوشت کھاتے ہو۔
- 2 یعنی پھلوں، کھیتوں اور چوپایوں سے۔ ان سب کو اللہ نے پیدا کیا ہے اور ان کو تمہارے لئے خوراک بنایا ہے۔
- 3 جس طرح مشرکین اس کے پیچھے لگ گئے اور حلال جانوروں کو بھی اپنے اوپر حرام کرلیا گویا اللہ کی حلال کردہ چیز کو حرام یا حرام کو حلال کرلینا، یہ شیطان کی پیروی ہے۔
6:142 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:142
Al-Mukhtasar
142- اور اللہ ہی ہے جس نے تمھارے لیے کچھ مویشی ایسے پیدا کیے جو بوجھ لادنے کے لیے ہیں، جیسے بڑے اونٹ اور کچھ ایسے ہیں جو اس کے لیے مناسب نہیں، جیسے چھوٹے اونٹ (بچے) اور بکریاں وغیرہ۔ اے لوگو! اللہ نے تمھیں ان اشیاء کی صورت میں جو حلال رزق دیا ہے، اس میں سے کھاؤ اور مشرکوں کی طرح اللہ تعالیٰ کے حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دے کر شیطان کے نقش قدم پر مت چلو۔ اے لوگو! شیطان تمھارا کھلم کھلا دشمن ہے جو چاہتا ہے کہ اس بارے میں تم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 146
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 146
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 147
آیت 6:142 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:142 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:142 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 146 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 146 · نسخ مصحف (612 صفحات): 147.
آیت 6:142 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 6:142 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:142: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:142 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:142 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 931 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:142 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:142 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔