سورۃ الانعام 6:143 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 143 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 932، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 147 پر ہے۔
ثَمَٰنِيَةَ أَزۡوَٰجٖۖ مِّنَ ٱلضَّأۡنِ ٱثۡنَيۡنِ وَمِنَ ٱلۡمَعۡزِ ٱثۡنَيۡنِۗ قُلۡ ءَآلذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ أَمِ ٱلۡأُنثَيَيۡنِ أَمَّا ٱشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ أَرۡحَامُ ٱلۡأُنثَيَيۡنِۖ نَبِّـُٔونِي بِعِلۡمٍ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
(پیدا کیے) آٹھ نر و ماده1 یعنی بھیڑ میں دو قسم اور بکری میں دو قسم2 آپ کہیے کہ کیا اللہ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ماده کو؟ یا اس کو جس کو دونوں ماده پیٹ میں لئے ہوئے ہوں؟3 تم مجھ کو کسی دلیل سے تو بتاؤ اگر سچے ہو۔4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی أَنْشَأَ ثَمَانِيَةَ أَزْوَاجٍ (اسی اللہ نے آٹھ زوﺝ پیدا کئے ) أَزْوَاجٌ، زَوْجٌ کی جمع ہے۔ ایک ہی جنس کے نر اور مادہ کو زوﺝ (جوڑا) کہا جاتا ہے اور ان دونوں کے ایک ایک فرد کو بھی زوﺝ کہہ لیا جاتا ہے کیونکہ ہر ایک دوسرے کے لئے زوﺝ ہوتا ہے۔ قرآن کے اس مقام پر بھی ازواﺝ، افراد ہی کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ یعنی 8 افراد اللہ نے پیدا کئے۔ جو باہم ایک دوسرے کا جوڑا ہیں۔ یہ نہیں کہ زوﺝ (معنی جوڑے) پیدا کئے کیوں کہ اس طرح تعداد 8 کے بجائے 16ہوجائے گی جو آیت کے اگلے حصہ کے مطابق نہیں ہے۔
- 2 یہ ثَمَانِيَةَ سے بدل ہے اور مراد دو قسم سے نر اور مادہ ہے یعنی بھیڑ سے نر اور مادہ اور بکری سے نر اور مادہ پیدا کئے (بھیڑ میں ہی دنبہ چھترا بھی شامل ہے )۔
- 3 مشرکین جو بعض جانوروں کو اپنے طور پر ہی حرام کرلیتے تھے، اس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ پوچھ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے نروں کو حرام کیا ہے یا ماداؤں کو یا اس بچے کو جو دونوں ماداؤں کے پیٹ میں ہیں؟ مطلب یہ ہے کہ اللہ نے تو کسی کو بھی حرام نہیں کیا ہے۔
- 4 تمہارے پاس حرام قرار دینے کی کوئی یقینی دلیل ہے تو پیش کرو کہ بَحِيرَةٌ، سَائِبَةٍ، وَصِيلَةٍ اورحَامٍ وغیرہ اس دلیل کی بنیاد پر حرام ہیں۔
6:143 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:143
Al-Mukhtasar
143- اللہ نے تمھارے لیے مویشیوں کی آٹھ قسمیں پیدا کیں۔ بھیڑ میں دو قسمیں، یعنی نر اور مادہ اور بکری میں بھی نر اور مادہ دو قسمیں۔ اے رسول! ان مشرکوں سے پوچھیں : کیا اللہ تعالیٰ نے ان میں سے دونوں نر مذکر ہونے کی وجہ سے حرام کیے ہیں؟ اگر وہ کہیں کہ ہاں، تو ان سے پوچھیں: پھر تم مادہ کو کیوں حرام قرار دیتے ہو؟ یا اس نے دونوں مادہ کو ان کے مؤنث ہونے کی وجہ سے حرام کیا ہے؟ اگر وہ کہیں: ہاں، تو انھیں کہیں: پھر تم دونوں نروں کو کیوں حرام قرار دیتے ہو؟ یا اس نے اس کو حرام کیا ہے جو دونوں مادہ اپنے پیٹ میں لیے ہوئے ہوں اور اس کی وجہ پیٹ میں ہونا ہے؟ اگر وہ ہاں میں جواب دیں تو ان سے پوچھیں: پھر تم مادہ کے پیٹوں میں جو کچھ ہے، اس میں فرق کیوں کرتے ہو کہ کبھی اس کا نر بچہ حرام قرار دیتے ہو اور کبھی مؤنث بچہ، ایسا کیوں ہے؟ اے مشرکو! مجھے بتاؤ، اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ یہ حرام کیا جانا اللہ کی طرف سے ہے تو اس کی کوئی ٹھوس دلیل کہاں ہے؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 8
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 147
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 147
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 148
آیت 6:143 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:143 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 8.
آیت 6:143 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 147 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 147 · نسخ مصحف (612 صفحات): 148.
آیت 6:143 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 6:143 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:143: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:143 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:143 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 932 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:143 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:143 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔