مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:144 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 144 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 933، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 147 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلۡإِبِلِ ٱثۡنَيۡنِ وَمِنَ ٱلۡبَقَرِ ٱثۡنَيۡنِۗ قُلۡ ءَآلذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ أَمِ ٱلۡأُنثَيَيۡنِ أَمَّا ٱشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ أَرۡحَامُ ٱلۡأُنثَيَيۡنِۖ أَمۡ كُنتُمۡ شُهَدَآءَ إِذۡ وَصَّىٰكُمُ ٱللَّهُ بِهَٰذَاۚ فَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبٗا لِّيُضِلَّ ٱلنَّاسَ بِغَيۡرِ عِلۡمٍۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّٰلِمِينَ

اور اونٹ میں دو قسم اور گائے میں دو قسم1 آپ کہیے کہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان دونوں نروں کو حرام کیا ہے یا دونوں ماده کو؟ یا اس کو جس کو دونوں ماده پیٹ میں لئے ہوئے ہوں؟ کیا تم حاضر تھے جس وقت اللہ تعالیٰ نے تم کو اس کا حکم دیا؟2 تو اس سے زیاده کون ﻇالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر بلا دلیل جھوٹی تہمت لگائے3، تاکہ لوگوں کو گمراه کرے یقیناً اللہ تعالیٰ ﻇالم لوگوں کو راستہ نہیں دکھلاتا۔

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یہ بھی ثَمَانِيَةَ سے بدل ہے اور یہاں بھی دو دو قسم سے دونوں کے نر اور مادہ مراد ہیں اور یوں یہ آٹھ قسمیں پوری ہوگئیں۔
  2. 2 یعنی تم جو بعض جانوروں کو حرام قرار دیتے ہو، کیا جب اللہ نے ان کی حرمت کا حکم دیا تو تم اس کے پاس موجود تھے؟ مطلب یہ ہے کہ اللہ نے تو ان کی حرمت کا کوئی حکم ہی نہیں دیا۔ یہ سب تمہارا افترا ہے اور اللہ پر جھوٹ باندھتے ہو۔
  3. 3 یعنی یہی سب سے بڑا ظالم ہے۔ حدیث میں آتا ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا کہ میں نے عمرو بن لحی کو جہنم میں اپنی انتڑیاں کھینچتے ہوئے دیکھا، اس نے سب سے پہلے بتوں کے نام پر وصیلہ اور حام وغیرہ جانور چھوڑنے کا سلسلہ شروع کیا تھا (صحيح بخاري سورة المائدة- صحيح مسلم، كتاب الجنة، باب النار يدخلها الجبارون والجنة ... يدخلها الضعفاء) امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ یہ عمرو بن لحی، خزاعہ قبیلے کے سرداروں میں سے تھا جو جرہم قبیلے کے بعد خانہ کعبہ کا والی بنا تھا، اس نے سب سے پہلے دین ابراہیمی میں تبدیلی کی اور حجاز میں بت قائم کرکے لوگوں کو ان کی عبادت کرنے کی دعوت دی اور مشرکانہ رسمیں جاری کیں (ابن کثیر) بہرحال مقصود آیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مذکورہ آٹھ قسم کے جانور پیدا کرکے بندوں پر احسان فرمایا ہے، ان میں سے بعض جانوروں کو اپنی طرف سے حرام کرلینا ، اللہ کے احسان کو رد کرنا بھی ہے اور شرک کا ارتکاب بھی۔

6:144 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:144 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:144

Al-Mukhtasar

144- آٹھ قسموں کی بقیہ یہ ہیں: اونٹوں کا نر اور مادہ کا جوڑا اور گائے کا جوڑا۔ اے رسول! ان مشرکوں سے پوچھیں: کیا اللہ نے انھیں نر ہونے کی وجہ سے حرام کیا ہے یا مادہ ہونے کی وجہ سے حرام کیا ہے یا مادہ کے پیٹ میں ہونے کی وجہ سے حرام کیا ہے؟ اے مشرکو! کیا تمھارے خیال کے مطابق تم وہاں موجود تھے جب اللہ تعالیٰ نے تمھیں ان مویشیوں کو جنھیں تم نے حرام کیا ہے، حرام کرنے کا حکم دیا؟! سو اس شخص سے بڑا ظالم اور مجرم کوئی نہیں ہوسکتا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑے اور ایسی چیز کی حرمت اللہ کی طرف منسوب کرے جسے اس نے حرام نہیں کیا تاکہ بغیر مستند علم اور پکی بات کے لوگوں کو سیدھے راستے سے بھٹکائے۔ اللہ تعالیٰ ظالموں کو اللہ پر جھوٹ گھڑنے کی وجہ سے ہدایت کی توفیق نہیں دیتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
40
مدینہ مصحف (604 صفحات)
147
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
147
نسخ مصحف (612 صفحات)
148
آیت 6:144 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:144 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 6:144 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 147 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 147 · نسخ مصحف (612 صفحات): 148.

آیت 6:144 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 40.

آیت 6:144 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:144: حروف کی تعداد 167، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:144 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:144 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 933 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:144 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:144 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play