سورۃ الانعام 6:25 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 25 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 814، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 130 پر ہے۔
وَمِنۡهُم مَّن يَسۡتَمِعُ إِلَيۡكَۖ وَجَعَلۡنَا عَلَىٰ قُلُوبِهِمۡ أَكِنَّةً أَن يَفۡقَهُوهُ وَفِيٓ ءَاذَانِهِمۡ وَقۡرٗاۚ وَإِن يَرَوۡاْ كُلَّ ءَايَةٖ لَّا يُؤۡمِنُواْ بِهَاۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوكَ يُجَٰدِلُونَكَ يَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں1 اور ہم نے ان کے دلوں پر پرده ڈال رکھا ہے اس سے کہ وه اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے2 اور اگر وه لوگ تمام دﻻئل کو دیکھ لیں تو بھی ان پر کبھی ایمان نہ ﻻئیں، یہاں تک کہ جب یہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے خواه مخواه جھگڑتے ہیں، یہ لوگ جو کافر ہیں یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بے سند باتیں ہیں جو پہلوں سے چلی آ رہی ہیں۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی یہ مشرکین آپ کے پاس آکر قرآن تو سنتے ہیں لیکن چونکہ مقصد طلب ہدایت نہیں، اس لئے بےفائدہ ہے۔
- 2 علاوہ ازیں مُجَازَاةً عَلَى كُفْرِهِمْ ان کے نتیجے میں ان کے دلوں پر بھی ہم نے پردے ڈال دیئے ہیں اور ان کے کانوﮞ میں ڈاٹ جس کی وجہ سے ان کے دل حق بات سمجھنے سے قاصراور ان کے کان حق کو سننےسے عاجز ہیں۔
- 3 اب وہ گمراہی کی ایسی دلدل میں پھنس گئے ہیں کہ بڑے سے بڑا معجزہ بھی دیکھ لیں، تب بھی ایمان لانے کی توفیق سے محروم رہیں گے اور ان کا عناد وجحود اتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ قرآن کریم کو پہلے لوگوں کی بے سند کہانیاں کہتے ہیں۔
6:25 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:25
Al-Mukhtasar
25-اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو کئی مشرک بڑی توجہ سے سنتے ہیں، لیکن جو وہ سنتے ہیں، اس سے انھیں نفع نہیں ہوتا کیونکہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں تاکہ وہ قرآن نہ سمجھ سکیں۔ اس کا سبب ان کی اسلام دشمنی اور بے رخی ہے۔ ہم نے ان کے کانوں میں ڈاٹ لگا دیے ہیں تاکہ وہ نفع بخش کلام نہ سن سکیں۔ وہ جتنے مرضی واضح ثبوت اور کھلے دلائل دیکھ لیں، ایمان نہیں لائیں گے حتی کہ جب یہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو باطل کے ذریعے سے حق کے بارے میں آپ سے جھگڑتے ہوئے کہتے ہیں: آپ جو لائے ہیں، وہ پہلی کتابوں ہی سے لیا گیا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 130
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 130
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 131
آیت 6:25 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:25 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:25 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 130 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 130 · نسخ مصحف (612 صفحات): 131.
آیت 6:25 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 6:25 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:25: حروف کی تعداد 133، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:25 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:25 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 814 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:25 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:25 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔