مواد پر جائیں

سورۃ الانعام 6:39 الأنعام

یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 828، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 132 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا صُمّٞ وَبُكۡمٞ فِي ٱلظُّلُمَٰتِۗ مَن يَشَإِ ٱللَّهُ يُضۡلِلۡهُ وَمَن يَشَأۡ يَجۡعَلۡهُ عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ

اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں وه تو طرح طرح کی ﻇلمتوں میں بہرے گونگے ہو رہے ہیں، اللہ جس کو چاہے بے راه کردے اور وه جس کو چاہے سیدھی راه پر لگا دے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آیات الٰہی کی تکذیب کرنے والے چونکہ اپنے کانوﮞ سے حق بات سنتے نہیں اور اپنی زبانوں سے حق بات بولتے نہیں، اس لئے وہ ایسے ہی ہیں جیسے گونگے اور بہرے ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ کفر وضلالت کی تاریکیوں میں بھی گھرے ہوئے ہیں۔ اس لئے انہیں کوئی ایسی چیز نظر نہیں آتی جس سے ان کی اصلاح ہوسکے۔ پس ان کے حواس گویا مسلوب ہوگئے جن سے کسی حال میں وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ پھر فرمایا: تمام اختیارات اللہ کے ہاتھ میں ہیں وہ جسے چاہے گمراہ کردے اور جسے چاہے سیدھی راہ پر لگا دے۔ لیکن اس کا یہ فیصلہ یوں ہی الل ٹپ نہیں ہوجاتا بلکہ عدل وانصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوتا ہے، گمراہ اسی کو کرتا ہے جو خود گمراہی میں پھنسا ہوتا ہے اور اس سے نکلنے کی وہ سعی کرتا ہے نہ نکلنے کو وہ پسند ہی کرتا ہے۔ (مزید دیکھیے سورۂ بقرۃ آیت 26 کا حاشیہ)

6:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانعام
0/165
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانعام 6:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 6:39

Al-Mukhtasar

39- جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کی مثال تو بہروں کی سی ہے جو سن نہیں سکتے اور ان گونگوں کی سی ہے جو بول نہیں سکتے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ طرح طرح کی تاریکیوں میں پڑے ہیں کہ دیکھ بھی نہیں سکتے۔ بھلا جس کی یہ حالت ہو، وہ ہدایت کیسے پا سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ لوگوں میں سے جسے گمراہ کرنا چاہے، اسے گمراہ کر دیتا ہے اور جس کی ہدایت کا ارادہ کرے، اسے ہدایت سے نوازتا ہےاور اسے سیدھی راہ پر چلا دیتا ہے جس میں کوئی ٹیڑھ نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
7
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
132
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
132
نسخ مصحف (612 صفحات)
133
آیت 6:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.

آیت 6:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 7.

آیت 6:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 132 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 132 · نسخ مصحف (612 صفحات): 133.

آیت 6:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 6:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 6:39: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 6:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 6:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 828 ہے۔

سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔

سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانعام مکی ہے۔

کیا آیت 6:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 6:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play