سورۃ الانعام 6:94 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 883، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 139 پر ہے۔
وَلَقَدۡ جِئۡتُمُونَا فُرَٰدَىٰ كَمَا خَلَقۡنَٰكُمۡ أَوَّلَ مَرَّةٖ وَتَرَكۡتُم مَّا خَوَّلۡنَٰكُمۡ وَرَآءَ ظُهُورِكُمۡۖ وَمَا نَرَىٰ مَعَكُمۡ شُفَعَآءَكُمُ ٱلَّذِينَ زَعَمۡتُمۡ أَنَّهُمۡ فِيكُمۡ شُرَكَٰٓؤُاْۚ لَقَد تَّقَطَّعَ بَيۡنَكُمۡ وَضَلَّ عَنكُم مَّا كُنتُمۡ تَزۡعُمُونَ
اور تم ہمارے پاس تنہا تنہا آگئے1 جس طرح ہم نے اول بار تم کو پیدا کیا تھا اور جو کچھ ہم نے تم کو دیا تھا اس کو اپنے پیچھے ہی چھوڑ آئے اور ہم تو تمہارے ہمراه تمہارے ان شفاعت کرنے والوں کو نہیں دیکھتے جن کی نسبت تم دعویٰ رکھتے تھے کہ وه تمہارے معاملے میں شریک ہیں۔ واقعی تمہارے آپس میں تو قطع تعلق ہوگیا اور وه تمہارا دعویٰ سب تم سے گیا گزرا ہوا۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 فُرَادَى فَرْدٌ کی جمع ہے جس طرح سُكَارَى سَكْرَانٌ کی اور كُسَالَى كَسْلانٌ کی جمع ہے۔ مطلب ہے کہ تم علیحدہ علیحدہ ایک ایک کرکے میرے پاس آؤ گے۔ تمہارے ساتھ نہ مال ہوگا نہ اولاد اور نہ وہ معبود، جن کو تم نے اللہ کا شریک اور اپنا مددگار سمجھ رکھا تھا۔ یعنی ان میں سے کوئی چیز بھی تمہیں فائدہ پہنچانے پر قادر نہ ہوگی۔ اگلے جملوں میں ان ہی امور کی مزید وضاحت ہے۔
6:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:94
Al-Mukhtasar
94- انھیں دوبارہ اٹھائے جانے کے دن کہا جائے گا: آج تم ہمارے پاس تن تنہا آئے ہو۔ نہ تمھارے پاس مال ہے نہ حکومت و ریاست، جیسے ہم نے تمھیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا، ننگے پاؤں، ننگے جسم، بغیر ختنوں کے۔ جو کچھ ہم نے تمھیں دیا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی تم اسےاپنے پیچھے دنیا میں چھوڑ آئے ہو۔ آج ہم تمھارے ساتھ تمھارے معبود بھی نہیں دیکھ رہے جنھیں تم اپنا وسیلہ ہونے کا دعویٰ کرتے تھے اور تم نے انھیں اللہ کی عبادت میں شراکت کا حق دار سمجھ رکھا تھا۔ تمھارا باہمی تعلق ٹوٹ چکا اور ان کی شفاعت اور اللہ تعالیٰ کے شریک ہونے کا تمھارا گمان بھی تم سے گم ہو چکا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 139
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 139
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 140
آیت 6:94 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:94 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:94 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 139 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 139 · نسخ مصحف (612 صفحات): 140.
آیت 6:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 6:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:94: حروف کی تعداد 125، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 883 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:94 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔