سورۃ الانعام 6:95 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 95 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 884، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 140 پر ہے۔
۞ إِنَّ ٱللَّهَ فَالِقُ ٱلۡحَبِّ وَٱلنَّوَىٰۖ يُخۡرِجُ ٱلۡحَيَّ مِنَ ٱلۡمَيِّتِ وَمُخۡرِجُ ٱلۡمَيِّتِ مِنَ ٱلۡحَيِّۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُۖ فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ
بےشک اللہ تعالیٰ دانہ کو اور گٹھلیوں کو پھاڑنے واﻻ ہے1 ، وه جاندار کو بے جان سے نکال ﻻتا ہے2 اور وه بے جان کو جاندار سے نکالنے واﻻ ہے3 اللہ تعالیٰ یہ ہے، سو تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہاں سے اللہ تعالیٰ کی بےمثل قدرت اور کاریگری کا بیان شروع ہو رہا ہے۔ فرمایا:۔ اللہ تعالیٰ دانے (حب) اور گٹھلی (نواة، جمع نوى) کو، جسے کاشت کار زمین کی تہہ میں دبا دیتا ہے، پھاڑ کر اس سے انواع واقسام کے درخت پیدا فرماتا ہے۔ زمین ایک ہوتی ہے، پانی بھی، جس سے کھیتیاں سیراب ہوتی ہیں، ایک ہی ہوتا ہے، لیکن جس جس چیز کے وہ دانے یا گٹھلیاں ہوتی ہیں۔ اس کے مطابق ہی اللہ تعالیٰ مختلف قسم کے غلوں اور پھلوں کے درخت ان سے پیدا فرما دیتا ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ کے سوا بھی، کوئی ہے، جو یہ کام کرتا ہو یا کرسکتا ہو؟
- 2 یعنی دانے اور گٹھلیوں سے درخت اگا دیتا ہے جس میں زندگی ہوتی ہے اور وہ بڑھتا، پھیلتا اور پھل یا غلہ دیتا ہے یا وہ خوشبودار، رنگ برنگ کے پھول ہوتے ہیں جن کو دیکھ یا سونگھ کر انسان فرحت وانبساط محسوس کرتا یا نطفے اور انڈے سے انسان اور حیوانات پیدا کرتا ہے۔
- 3 یعنی حیوانات سے انڈے، جو مردہ کے حکم میں ہیں۔ حی اور میت کی تعبیر مومن اور کافر سے بھی کی گئی ہے، یعنی مومن کے گھر میں کافر اور کافر کے گھر میں مومن پیدا کردیتا ہے۔
6:95 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:95
Al-Mukhtasar
95- بلاشبہ اللہ تعالیٰ اکیلا ہی دانے پھاڑتا ہے تو ان سے کھیتیاں باہر آتی ہیں اور وہی گٹھلیوں کو پھاڑتا ہے تو ان سے کھجور اور انگور وغیرہ کے پودے نکلتے ہیں۔ وہ جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے، جیسے انسان اور دیگر حیوانات کو نطفے سے پیدا کرتا ہے۔ بے جان کو زندہ سے نکالتا ہے، جیسے نطفہ انسان سے اور انڈہ مرغی سے نکالتا ہے۔ یہ سب کچھ کرنے والا وہ اللہ ہے جس نے تمھیں پیدا کیا۔ تو اے مشرکو! تم اس کی انوکھی کاریگری کا مشاہدہ کرنے کے بعد حق سے کیسے پھیرے جارہے ہو؟
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 140
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 140
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 141
آیت 6:95 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:95 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:95 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 140 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 140 · نسخ مصحف (612 صفحات): 141.
آیت 6:95 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 6:95 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:95: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:95 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:95 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 884 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:95 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:95 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔