سورۃ الانعام 6:93 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 93 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 882، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 139 پر ہے۔
وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوۡ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَلَمۡ يُوحَ إِلَيۡهِ شَيۡءٞ وَمَن قَالَ سَأُنزِلُ مِثۡلَ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُۗ وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّٰلِمُونَ فِي غَمَرَٰتِ ٱلۡمَوۡتِ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ بَاسِطُوٓاْ أَيۡدِيهِمۡ أَخۡرِجُوٓاْ أَنفُسَكُمُۖ ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ ٱلۡهُونِ بِمَا كُنتُمۡ تَقُولُونَ عَلَى ٱللَّهِ غَيۡرَ ٱلۡحَقِّ وَكُنتُمۡ عَنۡ ءَايَٰتِهِۦ تَسۡتَكۡبِرُونَ
اور اس شخص سے زیاده کون ﻇالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ تہمت لگائے یا یوں کہے کہ مجھ پر وحی آتی ہے حاﻻنکہ اس کے پاس کسی بات کی بھی وحی نہیں آئی اور جو شخص یوں کہے کہ جیسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے اسی طرح کا میں بھی ﻻتا ہوں اور اگر آپ اس وقت دیکھیں جب کہ یہ ﻇالم لوگ موت کی سختیوں میں ہوں گے اور فرشتے اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے کہ ہاں اپنی جانیں نکالو۔ آج تم کو ذلت کی سزا دی جائے گی1 اس سبب سے کہ تم اللہ تعالیٰ کے ذمہ جھوٹی باتیں لگاتے تھے، اور تم اللہ تعالیٰ کی آیات سے تکبر کرتے تھے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 ظالم سے مراد ہر ظالم ہے اور اس میں کتاب الٰہی کا انکار کرنے والے اور جھوٹے مدعیان نبوت سب سے پہلے شامل ہیں۔ غَمَرَاتٌ سے موت کی سختیاں مراد ہیں۔ ”فرشتے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے“ یعنی جان نکالنے کے لئے۔ الْيَوْمَ (آﺝ) سے مراد قبض روح کا دن ہے اور یہی عذاب کے آغاز کا وقت بھی ہے جس کا مبدا قبر ہے۔ اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے۔ ورنہ ہاتھ پھیلانے اور جان نکالنے کا حکم دینے کے ساتھ اس بات کے کہنے کے کوئی معنی نہیں کہ آﺝ تمہیں ذلت کا عذاب دیا جائے گا۔ خیال رہے قبر سے مراد برزخ کی زندگی ہے۔ یعنی دنیا کی زندگی کے بعد اور آخرت کی زندگی سے قبل، یہ ایک درمیان کی زندگی ہے جس کا عرصہ انسان کی موت سے قیامت کے وقوع تک ہے۔ یہ برزخی زندگی کہلاتی ہے . چاہے اسے کسی درندے نے کھا لیا ہو، اس کی لاش سمندر کی موجوں کی نذر ہوگئی ہو یا اسے جلا کر راکھ بنا دیا گیا یا قبر میں دفنا دیا گیا ہو۔ یہ برزخ کی زندگی ہے جس میں عذاب دینے پر اللہ تعالیٰ قادر ہے۔
- 2 اللہ کے ذمے جھوٹی باتیں لگانے میں انزال کتب اور ارسال رسل کا انکار بھی ہے اور جھوٹا دعوائے نبوت بھی ہے۔ اسی طرح نبوت ورسالت کا انکار واستکبار ہے۔ ان دنوں وجوہ سے انہیں ذلت ورسوائی کا عذاب دیا جائے گا۔
6:93 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:93
Al-Mukhtasar
93- کوئی شخص اس سے بڑا ظالم نہیں جس نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ گھڑا اور کہا کہ اللہ نے کسی بشر پر کچھ نازل نہیں کیا، یا اس نے جھوٹ بولتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اس کی طرف وحی کی ہے، حالانکہ اس پر کوئی وحی نہ اتاری گئی ہو، یا وہ کہے کہ میں بھی اللہ کے قرآن نازل کرنے کی طرح کلام نازل کر سکتا ہوں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ وہ وقت دیکھیں جب ان ظالموں پر موت کی بے ہوشی طاری ہوتی ہے اور فرشتے انھیں عذاب دینے اور مارنے کے لیے اپنے ہاتھ ان کی طرف پھیلائے انھیں ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں: نکالو اپنی جانیں تاکہ ہم انھیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ آج تمھیں ایسا عذاب دیا جائے گا جو تمھیں ذلیل و رسوا کرے گا اور اس کا سبب تمھارے وہ جھوٹ ہیں جو تم اللہ تعالیٰ پر باندھتے تھے کہ تم نبی ہو اور تم پر وحی آتی ہے اور تم اللہ تعالیٰ کی طرح قرآن نازل کر سکتے ہو، اور دوسرا سبب اللہ کی آیتوں پر ایمان لانے سے تکبر کرنا ہے۔ آپ یہ منظر دیکھیں تو دیکھتے رہ جائیں کہ کتنا خوفناک ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 49
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 139
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 139
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 140
آیت 6:93 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:93 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:93 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 139 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 139 · نسخ مصحف (612 صفحات): 140.
آیت 6:93 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 49.
آیت 6:93 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:93: حروف کی تعداد 199، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:93 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:93 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 882 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:93 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:93 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔