سورۃ الانعام 6:96 الأنعام
یہ سورۃ الانعام کی 165 آیات میں سے آیت 96 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 885، پارہ 7۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 140 پر ہے۔
فَالِقُ ٱلۡإِصۡبَاحِ وَجَعَلَ ٱلَّيۡلَ سَكَنٗا وَٱلشَّمۡسَ وَٱلۡقَمَرَ حُسۡبَانٗاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ
وه صبح کا نکالنے واﻻ ہے1 اور اس نے رات کو راحت کی چیز بنا یا ہے2 اور سورج اور چاند کو حساب سے رکھا ہے3۔ یہ ٹھہرائی بات ہے ایسی ذات کی جو کہ قادر ہے بڑے علم واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 اندھیرے اور روشنی کا خالق بھی وہی ہے۔ وہ رات کی تاریکی سے صبح روشن پیدا کرتا ہے جس سے ہر چیز روشن ہوجاتی ہے۔
- 2 یعنی رات کو تاریکیوں میں بدل دیتا ہے تاکہ لوگ روشنی کی تمام مصروفیات ترک کرکے آرام کرسکیں۔
- 3 یعنی دونوں کے لئے ایک حساب بھی مقدر ہے جس میں کوئی تغیر واضطراب نہیں ہوتا، بلکہ دونوں کی اپنی اپنی منزلیں ہیں، جن پر وہ گرمی اور سردی میں رواں رہتے ہیں، جس کی بنیاد پر سردی میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی اور گرمی میں اس کے برعکس دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ جس کی تفصیل سورۂ یونس 5، سورۃ یٰسین 40 اور سورۂ اعراف 54 میں بھی بیان کی گئی ہے۔
6:96 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 6:96
Al-Mukhtasar
96- وہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جو رات کی تاریکی سے صبح کی روشنی نکالتا ہے اور وہی ہے جس نے رات کو لوگوں کے لیے راحت و سکون کی چیز بنایا جس میں وہ روزگار کے لیے بھاگ دوڑ سے رک جاتے ہیں تاکہ دن میں روزی کی تلاش میں انھیں جو تھکاوٹ ہوئی، اسے دور کر سکیں۔ وہی ہے جس نے سورج اور چاند کو بنایا جو ایک مقرر حساب سے چل رہے ہیں۔ انوکھی کاریگری پر مبنی یہ مذکورہ امور اس ذات کا اندازہ ہیں جو ایسے غلبے والا ہے کہ کوئی اس پر غالب نہیں آ سکتا۔ وہ اپنی مخلوق کو خوب جاننے والا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ ان کے لیے کیا چیز صحیح ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 7
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 140
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 140
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 141
آیت 6:96 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانعام (الأنعام). 114 میں سے سورت نمبر 6 · آیات کی تعداد: 165.
آیت 6:96 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 7.
آیت 6:96 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 140 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 140 · نسخ مصحف (612 صفحات): 141.
آیت 6:96 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 6:96 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 6:96: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 6:96 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 6:96 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 885 ہے۔
سورۃ الانعام میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانعام: آیات کی تعداد 165۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 6 پر ہے۔
سورۃ الانعام مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانعام مکی ہے۔
کیا آیت 6:96 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 6:96 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانعام کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 165 آیات اور 3,050 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔