سورۃ الانفال 8:12 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1172، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 178 پر ہے۔
إِذۡ يُوحِي رَبُّكَ إِلَى ٱلۡمَلَٰٓئِكَةِ أَنِّي مَعَكُمۡ فَثَبِّتُواْ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۚ سَأُلۡقِي فِي قُلُوبِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلرُّعۡبَ فَٱضۡرِبُواْ فَوۡقَ ٱلۡأَعۡنَاقِ وَٱضۡرِبُواْ مِنۡهُمۡ كُلَّ بَنَانٖ
اس وقت کو یاد کرو جب کہ آپ کا رب فرشتوں کو حکم دیتا تھا کہ میں تمہارا ساتھی ہوں سو تم ایمان والوں کی ہمت بڑھاؤ میں ابھی کفار کے قلوب میں رعب ڈالے دیتا ہوں1 ، سو تم گردنوں پر مارو اور ان کے پور پور کو مارو۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعے سے اور خاص اپنی طرف سے جس جس طریقے سے مسلمانوں کی بدر میں مدد فرمائی، اس کا بیان ہے ۔
- 2 ”بَنَانٍ“ ہاتھوں اور پیروں کے پور، یعنی ان کی انگلیوں کے اطراف (کنارے)، یہ اطراف کاٹ دیئے جائیں تو ظاہر ہے کہ وہ معذور ہو جائیں گے۔ اس طرح وہ ہاتھوں سے تلوار چلانے کے اور پیروں سے بھاگنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
8:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:12
Al-Mukhtasar
12- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب آپ کا پروردگار اہلِ ایمان کی مدد کے لیے بدر میں بھیجے گئے فرشتوں کو حکم دے رہا تھا: اے فرشتو! بے شک میں اپنی مدد و نصرت اور تائید کے ذریعے سے تمھارے ساتھ ہوں۔ دشمن سے لڑنے کے لیے اہلِ ایمان کے حوصلے بڑھاؤ۔ میں ابھی کافروں کے دلوں میں شدید خوف ڈالے دیتا ہوں، لہٰذا اے مومنو! تم ان کافروں کی گردنیں مارو تاکہ وہ مر جائیں اور ان کے جوڑوں اور پوروں پر مارو تاکہ وہ تم سے لڑنے سے ناکارہ ہو جائیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 178
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 178
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 179
آیت 8:12 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:12 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:12 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 178 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 178 · نسخ مصحف (612 صفحات): 179.
آیت 8:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 8:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:12: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,172 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:12 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔