سورۃ الانفال 8:17 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1177، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 179 پر ہے۔
فَلَمۡ تَقۡتُلُوهُمۡ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ قَتَلَهُمۡۚ وَمَا رَمَيۡتَ إِذۡ رَمَيۡتَ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ رَمَىٰ وَلِيُبۡلِيَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ مِنۡهُ بَلَآءً حَسَنًاۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
سو تم نے انہیں قتل نہیں کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کو قتل کیا1 ۔ اور آپ نے خاک کی مٹھی نہیں پھینکی بلکہ اللہ تعالیٰ نے وه پھینکی2 اور تاکہ مسلمانوں کو اپنی طرف سے ان کی محنت کا خوب عوض دے3 بلاشبہ اللہ تعالیٰ خوب سننے واﻻ خوب جاننے واﻻ ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی جنگ بدر کی ساری صورت حال تمہارے سامنے رکھ دی گئی ہے اور جس جس طرح اللہ نے تمہاری وہاں مدد فرمائی، اس کی وضاحت کے بعد تم یہ نہ سمجھ لینا کہ کافروں کا قتل، یہ تمہارا کارنامہ ہے۔ نہیں، بلکہ یہ اللہ کی اس مدد کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے تمہیں یہ طاقت حاصل ہوئی۔ اس لیے دراصل انہیں قتل کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے۔
- 2 جنگ بدر میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے کنکریوں کی ایک مٹھی بھر کر کافروں کی طرف پھینکی تھی، جسے ایک تو اللہ تعالیٰ نے کافروں کے مونہوں اور آنکھوں تک پہنچا دیا اور دوسرے، اس میں یہ تاثیر پیدا فرما دی کہ اس سے ان کی آنکھیں چندھیا گئیں اور انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا تھا، یہ معجزہ بھی، جو اس وقت اللہ کی مدد سے ظاہر ہوا، مسلمانوں کی کامیابی میں بہت مددگار ثابت ہوا ۔ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ اے پیغمبر! کنکریاں بےشک آپ نے پھینکی تھیں، لیکن اس میں تاثیر ہم نے پیدا کی تھی، اگر ہم اس میں یہ تاثیر پیدا نہ کرتے تو یہ کنکریاں کیا کرسکتی تھیں؟ اس لیے یہ بھی دراصل ہمارا ہی کام تھا نہ کہ آپ کا ۔
- 3 بلاء یہاں نعمت کے معنی میں ہے۔ یعنی اللہ کی یہ تائید ونصرت، اللہ کا انعام ہے جو مومنوں پر ہوا۔
8:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:17
Al-Mukhtasar
17- اے مومنو! تم نے بدر کے دن اپنی طاقت اور قوت کے بل بوتے پر مشرکوں کو قتل نہیں کیا بلکہ اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے تمھاری خصوصی مدد فرمائی تھی۔ اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ نے مشرکین پر مٹھی بھر خاک پھینکی تو وہ آپ نے ان پر نہیں پھینکی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی کیونکہ اسے مشرکوں تک پہنچانے والا وہی تھا۔ دشمن کے مقابلے میں تعداد اور تیاری کی کمی کے باوجود مومنوں کو دشمن پر غلبہ عطا کر کے اللہ نے ان پر جو انعام فرمایا، اس کا مقصد بھی ان کی آزمائش تھا تاکہ وہ اس پر اللہ کا شکر ادا کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھاری فریادوں اور باتوں کو خوب سننے والا اور تمھارے اعمال اور مصلحت کو خوب جاننے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 179
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 179
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 180
آیت 8:17 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:17 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:17 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 179 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 179 · نسخ مصحف (612 صفحات): 180.
آیت 8:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 8:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:17: حروف کی تعداد 86، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,177 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:17 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔