مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:33 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1193، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 180 پر ہے۔

وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمۡ وَأَنتَ فِيهِمۡۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ مُعَذِّبَهُمۡ وَهُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ

اور اللہ تعالیٰ ایسا نہ کرے گا کہ ان میں آپ کے ہوتے ہوئے ان کو عذاب دے1 اور اللہ ان کو عذاب نہ دے گا اس حالت میں کہ وه استغفار بھی کرتے ہوں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی پیغمبر کی موجودگی میں قوم پر عذاب نہیں آتا، اس لحاظ سے آپ (صلى الله عليه وسلم) کا وجود گرامی بھی ان کے حفظ وامان کا سبب تھا ۔
  2. 2 اس سے مراد یہ ہے کہ وہ آئندہ مسلمان ہو کر استغفار کریں گے، یا یہ کہ طواف کرتے وقت مشرکین ”غُفْرَانَكَ رَبَّنَا غُفْرَانكَ“ کہا کرتے تھے۔

8:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:33

Al-Mukhtasar

33- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اللہ تعالیٰ آپ کی امت پر آپ کی زندگی میں جبکہ آپ ان کے درمیان موجود ہوں، ایسا عذاب نازل نہیں کرے گا جس سے انھیں جڑ سے اکھاڑ دے، خواہ آپ کے ماننے والے امتی ہوں یا امتِ دعوت (جنھیں دعوت دی گئی مگر انھوں نے قبول نہ کی) ہو۔ آپ کی ان میں موجودگی ان کے لیے عذاب سے امان کی گارنٹی ہے اور اللہ تعالیٰ اس قوم پر بھی عذاب نازل نہیں کرتا جو اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
180
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
180
نسخ مصحف (612 صفحات)
181
آیت 8:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 180 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 180 · نسخ مصحف (612 صفحات): 181.

آیت 8:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 8:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:33: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,193 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play