سورۃ الانفال 8:34 الأنفال
یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1194، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 181 پر ہے۔
وَمَا لَهُمۡ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ ٱللَّهُ وَهُمۡ يَصُدُّونَ عَنِ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِ وَمَا كَانُوٓاْ أَوۡلِيَآءَهُۥٓۚ إِنۡ أَوۡلِيَآؤُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُتَّقُونَ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
اور ان میں کیا بات ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ سزا نہ دے حاﻻنکہ وه لوگ مسجد حرام سے روکتے ہیں، جب کہ وه لوگ اس مسجد کے متولی نہیں۔ اس کے متولی تو سوا متقیوں کے اور اشخاص نہیں، لیکن ان میں اکثر لوگ علم نہیں رکھتے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی وہ مشرکین اپنے آپ کو مسجد حرام (خانہ کعبہ) کا متولی سمجھتے تھے اور اس اعتبار سےجس کو چاہتے طواف کی اجازت دیتے اور جس کو چاہتے نہ دیتے۔ چنانچہ مسلمانوں کو بھی وہ مسجد حرام میں آنے سے روکتے تھے۔ دراں حالیکہ وہ اس کے متولی ہی نہیں تھے، تَحَكُّمًا (زبردستی) بنے ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس کے متولی تو متقی افراد ہی بن سکتے ہیں نہ کہ مشرک۔ علاوہ ازیں اس آیت میں جس عذاب کا ذکر ہے، اس سے مراد فتح مکہ ہے جو مشرکین کے لئے عذاب الیم کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل کی آیت میں جس عذاب کی نفی ہے، جو پیغمبر کی موجودگی یا استغفار کرتے رہنے کی وجہ سے نہیں آتا، اس سے مراد عذاب استیصال اور ہلاکت کلی ہے۔ عبرت وتنبیہ کے طور پر چھوٹے موٹے عذاب اس کے منافی ہیں۔
8:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 8:34
Al-Mukhtasar
34- انھیں عذاب سے کون سی چیز بچا سکتی ہے جبکہ وہ لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز پڑھنے اور طواف کرنے سے روک کر عذاب کو خود پر لازم کر چکے ہیں۔ مشرک ہرگز اللہ کے دوست نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے دوست صرف متقی لوگ ہیں جو اللہ کے حکموں کو مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہیں، لیکن مشرکوں کی اکثریت جب اللہ کی دوستی کا دعویٰ کرتی ہے تو انھیں اپنے دعوے کی حقیقت ہی کا علم نہیں ہوتا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دوست نہیں ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 181
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 181
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 182
آیت 8:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.
آیت 8:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 8:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 181 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 181 · نسخ مصحف (612 صفحات): 182.
آیت 8:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 8:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 8:34: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 8:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 8:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,194 ہے۔
سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔
سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الانفال مدنی ہے۔
کیا آیت 8:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 8:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔