مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:37 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1197، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 181 پر ہے۔

لِيَمِيزَ ٱللَّهُ ٱلۡخَبِيثَ مِنَ ٱلطَّيِّبِ وَيَجۡعَلَ ٱلۡخَبِيثَ بَعۡضَهُۥ عَلَىٰ بَعۡضٖ فَيَرۡكُمَهُۥ جَمِيعٗا فَيَجۡعَلَهُۥ فِي جَهَنَّمَۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ

تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے1 اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملا دے، پس ان سب کو اکھٹا ڈھیر کر دے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے۔ ایسے لوگ پورے خسارے میں ہیں۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ علیحدگی یا تو آخرت میں ہوگی کہ اہل سعادت کو اہل شقاوت سے الگ کر دیا جائےگا، جیسا کہ فرمایا ۔ ”وَٱمۡتَٰزُواْ ٱلۡيَوۡمَ أَيُّهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ“ [يس: 59] ”اے گناہ گارو! آج الگ ہو جاؤ“، یعنی نیک لوگوں سے اور مجرموں یعنی کافروں، مشرکوں اور نافرمانوں کو اکھٹا کرکے سب کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ یا پھر اس کا تعلق دنیا سے ہے اور لام تعلیل کے لئے ہے۔ یعنی کافر اللہ کے راستے سے روکنے کے لئے جو مال خرچ کر رہے ہیں، ہم ان کو ایسا کرنے کا موقع دیں گے تاکہ اس طریقے سے اللہ تعالیٰ خبیث کو طیب سے، کافر کو مومن سے اور منافق کو مخلص سے علیحدہ کر دے۔ اس اعتبار سے آیت کے معنی ہوں گے، کفار کے ذریعے سے ہم تمہاری آزمائش کریں گے، وہ تم سےلڑیں گے اور ہم انہیں ان کے مال بھی لڑائی پر خرچ کرنے کی قدرت دیں گے تاکہ خبیث، طیب سے ممتاز ہو جائے۔ پھر وہ خبیث کو ایک دوسرے سے ملا دے گا یعنی سب کو جمع کر دے گا۔ ( ابن کثیر)

8:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:37 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:37

Al-Mukhtasar

37- جو کافر اللہ کی راہ سے روکنے کے لیے اپنے مال خرچ کرتے ہیں، انھیں جہنم کی آگ کی طرف دھکیلا جائے گا تاکہ اللہ تعالیٰ خبیث کافروں اور پاکیزہ مومنوں کے درمیان حدِ فاصل قائم کر دے اور خبیث لوگوں، خبیث مالوں اور خبیث عملوں سب کو ایک دوسرے کے اوپر اکٹھا کر کے ایک دوسرے سے ملا دے اور سب کا ڈھیر بنا کے انھیں جہنم کی آگ میں ڈال دے۔ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی جانوں اور اہل و عیال کو قیامت کے دن خسارے میں ڈالا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
181
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
181
نسخ مصحف (612 صفحات)
182
آیت 8:37 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:37 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:37 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 181 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 181 · نسخ مصحف (612 صفحات): 182.

آیت 8:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 8:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:37: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,197 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:37 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play