مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:36 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 36 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1196، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 181 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُنفِقُونَ أَمۡوَٰلَهُمۡ لِيَصُدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۚ فَسَيُنفِقُونَهَا ثُمَّ تَكُونُ عَلَيۡهِمۡ حَسۡرَةٗ ثُمَّ يُغۡلَبُونَۗ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِلَىٰ جَهَنَّمَ يُحۡشَرُونَ

بلاشک یہ کافر لوگ اپنے مالوں کو اس لئے خرچ کر رہے ہیں کہ اللہ کی راه سے روکیں سو یہ لوگ تو اپنے مالوں کو خرچ کرتے ہی رہیں گے، پھر وه مال ان کے حق میں باعث حسرت ہو جائیں گے۔ پھر مغلوب ہو جائیں گے اور کافر لوگوں کو دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جب قریش مکہ کو بدر میں شکست ہوئی اور ان کے شکست خوردہ اصحاب مکہ واپس گئے۔ ادھر سےابوسفیان بھی اپنا تجارتی قافلہ لے کر وہاں پہنچ چکے تھے تو کچھ لوگ، جن کے باپ، بیٹے یا بھائی اس جنگ میں مارے گئے تھے، ابوسفیان اور جن کا اس تجارتی سامان میں حصہ تھا، ان کے پاس گئے اور ان سے استدعا کی کہ وہ اس مال کو مسلمانوں سے بدلہ لینے کے لئے استعمال کریں۔ مسلمانوں نے ہمیں بڑا سخت نقصان پہنچایا ہے اس لئے ان سے انتقامی جنگ ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں انہی لوگوں یا اسی قسم کا کردار اپنانے والوں کے بارے میں فرمایا کہ بے شک یہ لوگ اللہ کے راستے سے لوگوں کو روکنے کے لئے اپنا مال خرچ کر لیں لیکن ان کے حصے میں سوائے حسرت اور مغلوبیت کے کچھ نہیں آئےگا اور آخرت میں ان کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔

8:36 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:36 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:36

Al-Mukhtasar

36- بلاشبہ جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، وہ اپنے مال لوگوں کو اللہ کے دین سے روکنے کے لیے خرچ کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے مال خرچ کرتے ہی رہیں گے لیکن ان کے مقاصد پورے نہ ہوں گے، پھر ان کے مال خرچ کرنے کا انجام ندامت و حسرت کے سوا کچھ نہ ہوگا کیونکہ مال بھی ضائع کریں گے اور مقاصد بھی حاصل نہ کر سکیں گے، پھر مغلوب ہو جائیں گے اور مومن ان پر غالب آجائیں گے۔ کافروں کو روزِ قیامت جہنم کی طرف ہانکا جائے گا اور وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس میں داخل ہو جائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
21
مدینہ مصحف (604 صفحات)
181
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
181
نسخ مصحف (612 صفحات)
182
آیت 8:36 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:36 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:36 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 181 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 181 · نسخ مصحف (612 صفحات): 182.

آیت 8:36 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 21.

آیت 8:36 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:36: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:36 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:36 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,196 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:36 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:36 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play