مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:38 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1198، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 181 پر ہے۔

قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِن يَنتَهُواْ يُغۡفَرۡ لَهُم مَّا قَدۡ سَلَفَ وَإِن يَعُودُواْ فَقَدۡ مَضَتۡ سُنَّتُ ٱلۡأَوَّلِينَ

آپ ان کافروں سے کہہ دیجئے! کہ اگر یہ لوگ باز آجائیں تو ان کے سارے گناہ جو پہلے ہو چکے ہیں سب معاف کر دیئے جائیں گے1 اور اگر اپنی وہی عادت رکھیں گے تو (کفار) سابقین کے حق میں قانون نافذ ہو چکا ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 باز آجانے کا مطلب، مسلمان ہونا ہے، جس طرح حدیث میں بھی ہے (جس نے اسلام قبول کر کے نیکی کا راستہ اپنا لیا، اس سے اس کے گناہوں کی باز پرس نہیں ہوگی جو اس نےجاہلیت میں کیے ہونگے اور جس نےاسلام لا کر بھی برائی نہ چھوڑی، اس سے اگلےپچھلے سب عملوں کا مؤاخذہ ہوگا۔ (صحيح بخاري، كتاب استتابة المرتدين- وصحيح مسلم- كتاب الإيمان، باب هل يؤاخذ بأعمال الجاهلية) ایک اور حدیث میں ہے «الإسْلامُ يَجُبُّ مَا قَبْلَهُ» (مسند أحمد ۔ جلد 4، ص 199) ”اسلام ماقبل کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے“۔
  2. 2 یعنی اگر وہ اپنے کفر وعناد پر قائم رہے تو جلد یا بہ دیر عذاب الٰہی کے مورد بن کر رہیں گے۔

8:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:38 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:38

Al-Mukhtasar

38- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کی قوم کے جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا، ان سے کہہ دیں: اگر وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرنے سے باز آجائیں اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والوں کو اس کی راہ سے روکنا بند کر دیں تو اللہ تعالیٰ ان کے سابقہ گناہ معاف کر دے گا، کیونکہ اسلام سابقہ تمام گناہ ختم کر دیتا ہے اور اگر وہ اپنے کفر پر ڈٹے رہیں گے تو سابقہ قوموں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا قانون گزر چکا ہے کہ جب انھوں نے جھٹلایا اور اپنے کفر پر ڈٹے رہے تو اس نے انھیں جلد سزا دی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
181
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
181
نسخ مصحف (612 صفحات)
182
آیت 8:38 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:38 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:38 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 181 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 181 · نسخ مصحف (612 صفحات): 182.

آیت 8:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 8:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:38: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,198 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:38 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play