مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:7 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1167، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 177 پر ہے۔

وَإِذۡ يَعِدُكُمُ ٱللَّهُ إِحۡدَى ٱلطَّآئِفَتَيۡنِ أَنَّهَا لَكُمۡ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيۡرَ ذَاتِ ٱلشَّوۡكَةِ تَكُونُ لَكُمۡ وَيُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُحِقَّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَٰتِهِۦ وَيَقۡطَعَ دَابِرَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

اور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعده کرتا تھا کہ وه تمہارے ہاتھ آجائے گی1 اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے2 اور اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ﺛابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی یا تو تجارتی قافلہ تمہیں مل جائے گا، جس سے تمہیں بغیر لڑائی کے وافر مال واسباب مل جائے گا، بصورت دیگر لشکر قریش سے تمہارا مقابلہ ہوگا اور تمہیں غلبہ ہوگا اور مال غنیمت ملے گا۔
  2. 2 یعنی تجارتی قافلہ، تاکہ بغیر لڑے مال ہاتھ آجائے۔

8:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:7 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:7

Al-Mukhtasar

7 اے جھگڑنے اور بحث کرنے والے مومنو! وہ وقت یاد کرو جب اللہ تعالیٰ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ وہ تمھیں مشرکوں کے دو گروہوں میں سے ایک کے مقابلے میں ضرور کامیابی دے گا، یا تو قافلہ اور اس کا ساز و سامان بطور غنیمت تمھیں ملے گا، یا پھر لشکر سے لڑائی کرو گے اور تمھیں ان پر فتح نصیب ہوگی۔ تم یہ چاہتے تھے کہ قافلہ ہی ہاتھ آجائے کیونکہ اس میں لڑائی کے بغیر ہی بآسانی غلبہ پانا ممکن تھا، جبکہ اللہ تعالیٰ تمھیں جنگ کا حکم دے کر حق کو غالب کرنا چاہتا تھا تاکہ تم مشرکوں کے سرغنوں کو قتل کرو اور ان کے بہت سے لوگوں کو گرفتار کرو حتی کہ اسلام کی قوت ظاہر ہو اور اس کا رعب قائم ہو جائے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
177
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
177
نسخ مصحف (612 صفحات)
178
آیت 8:7 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:7 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 8:7 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 177 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 177 · نسخ مصحف (612 صفحات): 178.

آیت 8:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 8:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:7: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,167 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:7 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play