مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:73 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1233، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 186 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍۚ إِلَّا تَفۡعَلُوهُ تَكُن فِتۡنَةٞ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَفَسَادٞ كَبِيرٞ

کافر آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ملک میں فتنہ ہوگا اور زبردست فساد ہو جائے گا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جس طرح کافر ایک دوسرے کے دوست اور حمایتی ہیں اسی طرح اگر تم بھی ایمان کی بنیاد پر ایک دوسرے کی حمایت اور کافروں سے عدم موالات نہ کی، تو پھر بڑا فتنہ اور فساد ہوگا۔ اور وہ یہ کہ مومن اور کافر کے باہمی اختلاط اور محبت وموالات سےدین کے معاملے میں اشتباہ اور مداہنت پیدا ہوگی۔ بعض نے ”بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ“ سے، وارث ہونا مراد لیا ہے ۔ یعنی کافر ایک دوسرے کے وارث ہیں۔ اور مطلب یہ ہے کہ ایک مسلمان کسی کافر کا اور کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہے۔ جیسا کہ احادیث میں اسے وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے۔ اگر تم وراثت میں کفر وایمان کو نظر انداز کرکے محض قرابت کو سامنے رکھو گے تو اس سے بڑا فتنہ اور فساد پیدا ہوگا۔

8:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:73 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:73

Al-Mukhtasar

73- جو لوگ اللہ تعالیٰ کے منکر ہیں، ان کا کفر انھیں اکٹھا کرتا ہے تو وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ کوئی مومن ان سے دوستی نہ کرے۔ اگر تم ایمان والوں سے دوستی اور کافروں سے دشمنی نہ کرو گے تو یہ اہلِ ایمان کے لیے بہت بڑا فتنہ اور آزمائش ہوگی کہ ان کے دینی بھائی ہی ان کے مددگار نہ ہوں۔ اس سے زمین میں بہت بڑا فساد برپا ہو جائے گا کہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ سے روک دیا جائے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
186
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
186
نسخ مصحف (612 صفحات)
187
آیت 8:73 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:73 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:73 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 186 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 186 · نسخ مصحف (612 صفحات): 187.

آیت 8:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 8:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:73: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,233 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:73 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play