مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:72 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1232، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 186 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَهَاجَرُواْ وَجَٰهَدُواْ بِأَمۡوَٰلِهِمۡ وَأَنفُسِهِمۡ فِي سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلَّذِينَ ءَاوَواْ وَّنَصَرُوٓاْ أُوْلَٰٓئِكَ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلِيَآءُ بَعۡضٖۚ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَلَمۡ يُهَاجِرُواْ مَا لَكُم مِّن وَلَٰيَتِهِم مِّن شَيۡءٍ حَتَّىٰ يُهَاجِرُواْۚ وَإِنِ ٱسۡتَنصَرُوكُمۡ فِي ٱلدِّينِ فَعَلَيۡكُمُ ٱلنَّصۡرُ إِلَّا عَلَىٰ قَوۡمِۭ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُم مِّيثَٰقٞۗ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ

جو لوگ ایمان ﻻئے اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راه میں جہاد کیا1 اور جن لوگوں نے ان کو پناه دی اور مدد کی2، یہ سب آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں3، اور جو ایمان تو ﻻئے ہیں لیکن ہجرت نہیں کی تمہارے لئے ان کی کچھ بھی رفاقت نہیں جب تک کہ وه ہجرت نہ کریں4۔ ہاں اگر وه تم سے دین کے بارے میں مدد طلب کریں تو تم پر مدد کرنا ضروری ہے5، سوائے ان لوگوں کے کہ تم میں اور ان میں عہد وپیمان ہے6، تم جو کچھ کر رہے ہو اللہ خوب دیکھتا ہے۔

مترجم کے حواشی (6)
  1. 1 یہ صحابہ مہاجرین کہلاتے ہیں جو فضیلت کے اعتبار سے صحابہ میں اول نمبر پر ہیں۔
  2. 2 یہ انصار کہلاتے ہیں۔ یہ فضیلت میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
  3. 3 یعنی ایک دوسرے کے حمایتی اور مددگار ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے وارث ہیں۔ جیسا کہ ہجرت کے بعد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے ایک ایک مہاجر اور ایک ایک انصاری کے درمیان رشتۂ اخوت قائم فرما دیا تھا حتیٰ کہ وہ ایک دوسرے کے وارث بھی بنتے تھے (بعد میں وراثت کا حکم منسوخ ہوگیا)
  4. 4 یہ صحابہ کی تیسری قسم ہے جو مہاجرین وانصار کےعلاوہ ہیں۔ یہ مسلمان ہونے کے بعد اپنے ہی علاقوں اور قبیلوں میں مقیم رہے۔ اس لئے فرمایا کہ تمہاری حمایت یا وراثت کے وہ مستحق نہیں۔
  5. 5 مشرکین کے خلاف اگران کو تمہاری مدد کی ضرورت پیش آجائے تو پھر ان کی مدد کرنا ضروری ہے۔
  6. 6 ہاں اگر وہ تم سےایسی قوم کے خلاف مدد کے خواہش مند ہوں کہ تمہارے اور ان کے درمیان صلح اور جنگ نہ کرنے کا معاہدہ ہے تو پھر ان مسلمانوں کی حمایت کے مقابلے میں، معاہدے کی پاسداری زیادہ ضروری ہے۔

8:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:72 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:72

Al-Mukhtasar

72- بلاشبہ جو لوگ اللہ پر ایمان لائے، اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی تصدیق کی، اس کی شریعت پر عمل پیرا ہوئے، دارالکفر چھوڑ کر دارالاسلام کی طرف یا کسی ایسی جگہ کی طرف جہاں وہ امن سے عبادت کر سکیں، ہجرت کی اور اللہ کے دین کی سر بلندی کے لیے اپنے جان و مال سے جہاد کیا اور وہ لوگ جنھوں نے انھیں اپنے گھروں میں ٹھہرایا اور ان کی مدد و نصرت کی تو یہ دونوں ہجرت کرنے والے اور انھیں اپنے گھروں میں پناہ دینے والے مدد و تعاون میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان تو لائے لیکن کافروں کا علاقہ چھوڑ کر مسلمانوں کے علاقے کی طرف ہجرت نہ کی تو اے مومنو! ان کی نصرت و حمایت اس وقت تک تم پر فرض نہیں جب تک وہ اللہ کی راہ میں ہجرت نہ کر لیں۔ اگر کافران پر ظلم کریں اور وہ تم سے مدد مانگیں تو ان کے دشمنوں کے خلاف ان کی مدد کرو۔ ہاں، اگر ان کے دشمنوں اور تمھارے درمیان کوئی معاہدہ ہو جسے انھوں نے توڑا نہ ہو تو پھر نہیں۔ تم جو عمل کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔ اس سے تمھارا کوئی عمل مخفی نہیں اور وہ ضرور تمھیں اس کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
45
مدینہ مصحف (604 صفحات)
186
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
186
نسخ مصحف (612 صفحات)
187
آیت 8:72 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:72 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:72 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 186 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 186 · نسخ مصحف (612 صفحات): 187.

آیت 8:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 45.

آیت 8:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:72: حروف کی تعداد 208، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,232 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:72 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play