مواد پر جائیں

سورۃ الانفال 8:75 الأنفال

یہ سورۃ الانفال کی 75 آیات میں سے آیت 75 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1235، پارہ 10۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 186 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنۢ بَعۡدُ وَهَاجَرُواْ وَجَٰهَدُواْ مَعَكُمۡ فَأُوْلَٰٓئِكَ مِنكُمۡۚ وَأُوْلُواْ ٱلۡأَرۡحَامِ بَعۡضُهُمۡ أَوۡلَىٰ بِبَعۡضٖ فِي كِتَٰبِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمُۢ

اور جو لوگ اس کے بعد ایمان ﻻئے اور ہجرت کی اور تمہارے ساتھ ہو کر جہاد کیا۔ پس یہ لوگ بھی تم میں سے ہی ہیں1 اور رشتے ناتے والے ان میں سے بعض بعض سے زیاده نزدیک ہیں اللہ کے حکم میں2، بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کا جاننے واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ ایک چوتھے گروہ کا ذکر ہے جو فضیلت میں پہلے دو گروہوں کے بعد اور تیسرے گروہ سے، (جنہوں نے پہلے ہجرت نہیں کی تھی) پہلے ہے۔
  2. 2 اخوت یا حلف کی بنیاد پر وراثت میں جو حصہ دار بنتے تھے، اس آیت سے اس کو منسوخ کر دیا گیا اب وارث صرف وہی ہوں گے جو نسبی اور سسرالی رشتوں میں منسلک ہوں گے۔ اللہ کی کتاب یا اللہ کے حکم سے مراد یہ ہے کہ لوح محفوظ میں اصل حکم یہی تھا۔ لیکن اخوت کی بنیاد پر صرف عارضی طور پر ایک دوسرے کا وارث بنا دیا گیا، جو اب ضرورت ختم ہونے پرغیر ضروری ہوگیا اور اصل حکم نافذ کر دیا گیا۔

8:75 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الانفال
0/75
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الانفال 8:75 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 8:75

Al-Mukhtasar

75- ان پہلے پہل ایمان لانے والے مہاجرین و انصار کے بعد جو لوگ ایمان لائے اور کافروں کے علاقے چھوڑ کرمسلمانوں کے علاقوں کی طرف ہجرت کی اور اللہ کے دین کی سربلندی اور کافروں کے کلمے کو نیچا کرنے کے لیے اللہ کی راہ میں جہاد کیا تو اے مومنو! ان کا شمار تمھی میں ہوگا۔ ان کے حقوق و فرائض تمھارے والے ہیں۔ ہاں، قریبی رشتہ دار اللہ تعالیٰ کے حکم کی رو سے ایک دوسرے کی وراثت کے معاملے میں ان لوگوں کی نسبت زیادہ حق دار ہیں جو پہلے ایمان اور ہجرت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے وارث بنے تھے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ اس سے کوئی چیز چھپی نہیں۔ وہ خوب جانتا ہے کہ اس کے بندوں کی بہتری کس چیز میں ہے، لہٰذا اسی چیز کو ان کا دین بنا دیتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
10
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
186
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
186
نسخ مصحف (612 صفحات)
187
آیت 8:75 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الانفال (الأنفال). 114 میں سے سورت نمبر 8 · آیات کی تعداد: 75.

آیت 8:75 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 10.

آیت 8:75 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 186 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 186 · نسخ مصحف (612 صفحات): 187.

آیت 8:75 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 8:75 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 8:75: حروف کی تعداد 95، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 8:75 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 8:75 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,235 ہے۔

سورۃ الانفال میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الانفال: آیات کی تعداد 75۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 8 پر ہے۔

سورۃ الانفال مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الانفال مدنی ہے۔

کیا آیت 8:75 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 8:75 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الانفال کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 75 آیات اور 1,233 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play