مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:10 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3350، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 397 پر ہے۔

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ فَإِذَآ أُوذِيَ فِي ٱللَّهِ جَعَلَ فِتۡنَةَ ٱلنَّاسِ كَعَذَابِ ٱللَّهِۖ وَلَئِن جَآءَ نَصۡرٞ مِّن رَّبِّكَ لَيَقُولُنَّ إِنَّا كُنَّا مَعَكُمۡۚ أَوَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَعۡلَمَ بِمَا فِي صُدُورِ ٱلۡعَٰلَمِينَ

اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو زبانی کہتے ہیں کہ ہم ایمان ﻻئے ہیں لیکن جب اللہ کی راه میں کوئی مشکل آن پڑتی ہے تو لوگوں کی ایذا دہی کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کی طرح بنا لیتے ہیں1 ، ہاں اگر اللہ کی مدد آجائے2 تو پکار اٹھتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھی ہی ہیں3 کیا دنیا جہان کے سینوں میں جو کچھ ہے اس سے اللہ تعالیٰ دانا نہیں ہے؟4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 اس میں اہل نفاق یا کمزور ایمان والوں کا حال بیان کیا گیا ہے کہ ایمان کی وجہ سے انہیں ایذا پہنچتی ہے تو عذاب الٰہی کی طرح وہ ان کے لیے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ نتیجتاً وہ ایمان سے پھر جاتے اور دین عوام کو اختیار کر لیتے ہیں۔
  2. 2 یعنی مسلمانوں کو فتح وغلبہ نصیب ہو جائے۔
  3. 3 یعنی تمہارے دینی بھائی ہیں۔ یہ وہی مضمون ہے جو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا گیا ہے کہ وہ لوگ تمہیں دیکھتے رہتے ہیں، اگر تمہیں اللہ کی طرف سے فتح ملتی ہے، تو کہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے؟ اور اگر حالات کافروں کے لیے کچھ سازگار ہوتے ہیں تو کافروں سے جاکر کہتے ہیں کہ کیا ہم نے تم کو گھیر نہیں لیا تھا اور مسلمانوں سے تم کو نہیں بچایا تھا۔ (النساء: 141)
  4. 4 یعنی کیا اللہ ان باتوں کو نہیں جانتا جو تمہارے دلوں میں ہے اور تمہارے ضمیروں میں پوشیدہ ہے۔ گو تم زبان سے مسلمانوں کا ساتھ ہونا ظاہر کرتے ہو۔

29:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:10

Al-Mukhtasar

10- بعض لوگ کہتے ہیں: ہم اللہ پرایمان لائے، پھر جب کافر انھیں ان کے ایمان کی بدولت تکلیف پہنچاتے ہیں تو وہ ان کے اس عذاب کو اللہ کے عذاب جیسا قرار دیتے ہیں اور کافروں کے ساتھی بن کر ایمان سے مرتد ہو جاتے ہیں۔ اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ کو اپنے رب کی مدد حاصل ہو جائے تو وہ ضرور پکار اٹھیں گے: اے مومنو! ہم تو یقیناً ایمان پر تمھارے ساتھ تھے۔ کیا لوگوں کے دلوں میں جو کچھ ہے، اللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف نہیں؟ ان کے دلوں میں موجود کفر اور ایمان اللہ سے چھپا ہوا نہیں۔ وہ اللہ کو اپنے دلوں کی بات کی کیا خبر دیں گے، حالانکہ وہ تو خود ان سے زیادہ جانتا ہے کہ ان کے دلوں میں کیا ہے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
397
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
397
نسخ مصحف (612 صفحات)
398
آیت 29:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 397 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 397 · نسخ مصحف (612 صفحات): 398.

آیت 29:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 29:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:10: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,350 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play