مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:33 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 33 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3373، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 400 پر ہے۔

وَلَمَّآ أَن جَآءَتۡ رُسُلُنَا لُوطٗا سِيٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعٗاۖ وَقَالُواْ لَا تَخَفۡ وَلَا تَحۡزَنۡ إِنَّا مُنَجُّوكَ وَأَهۡلَكَ إِلَّا ٱمۡرَأَتَكَ كَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ

پھر جب ہمارے قاصد لوط (علیہ السلام) کے پاس پہنچے تو وه ان کی وجہ سے غمگین ہوئے اور دل ہی دل میں رنج کرنے لگے1 ۔ قاصدوں نے کہا آپ نہ خوف کھایئے نہ آزرده ہوں، ہم آپ کو مع آپ کے متعلقین کے بچالیں گے مگر آپ کی2 بیوی کہ وه عذاب کے لیے باقی ره جانے والوں میں سے ہوگی.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 سِيءَ بِهِمْ کے معنی ہیں۔ ان کے پاس ایسی چیز آئی جو انہیں بری لگی اور اس سے ڈر گئے۔ اس لیے کہ لوط (عليه السلام) نے ان فرشتوں کو، جو انسانی شکل میں آئے تھے، انسان ہی سمجھا۔ ڈرے اپنی قوم کی عادت بد اور سرکشی کی وجہ سے کہ ان خوبصورت مہمانوں کی آمد کا علم اگر انہیں ہوگیا تو وہ ان سے زبردستی بےحیائی کا ارتکاب کریں گے، جس سے میری رسوائی ہوگی۔ ضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا یہ کنایہ ہے عاجزی سے۔ جیسے ضَاقَتْ يَدُهُ (ہاتھ کا تنگ ہونا) کنایہ ہے فقر سے۔ یعنی ان خوش شکل مہمانوں کو بدخصلت قوم سے بچانے کی کوئی تدبیر انہیں نہیں سوجھی، جس کی وجہ سے وہ غمگین اور دل ہی دل میں پریشان تھے۔
  2. 2 فرشتوں نے حضرت لوط (عليه السلام) کی اس پریشانی اور غم وحزن کی کیفیت کو دیکھا تو انہیں تسلی دی، اور کہا کہ آپ کوئی خوف اور حزن نہ کریں، ہم اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو، سوائے آپ کی بیوی کے، نجات دلانا ہے۔

29:33 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:33 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:33

Al-Mukhtasar

33- جن فرشتوں کو ہم نے قومِ لوط کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجا، جب وہ لوط علیہ السلام کے پاس آئے توانھیں ان کا آنا ناگوار گزرا اور ان کے بارے میں قوم کی خباثت کے ڈر کی وجہ سے وہ غمگین ہوگئے۔ فرشتے مردوں کی شکل میں ان کے پاس آئے تھے، اس لیے انھیں قوم کی بدتمیزی کا خوف تھا کیونکہ وہ عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی شہوت پوری کرتے تھے۔ فرشتوں نے ان سے کہا: ڈریے مت، آپ کی قوم کسی برے ارادے سے آپ کے قریب بھی نہیں آسکے گی اور ہم نے آپ کو ان کی ہلاکت کی جو خبر دی ہے، اس پر آپ غمگین نہ ہوں۔ بلاشبہ ہم آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہلاکت سے بچا لیں گے، سوائے آپ کی بیوی کے، وہ پیچھے رہنے اور ہلاک ہونے والوں میں ہوگی، لہٰذا اسے ہم ان کے ساتھ ہی ہلاک کردیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
20
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
400
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
400
نسخ مصحف (612 صفحات)
401
آیت 29:33 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:33 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 20.

آیت 29:33 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 400 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 400 · نسخ مصحف (612 صفحات): 401.

آیت 29:33 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 29:33 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:33: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:33 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:33 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,373 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:33 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:33 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play