سورۃ العنکبوت 29:38 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 38 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3378، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 400 پر ہے۔
وَعَادٗا وَثَمُودَاْ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَٰكِنِهِمۡۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ ٱلشَّيۡطَٰنُ أَعۡمَٰلَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّبِيلِ وَكَانُواْ مُسۡتَبۡصِرِينَ
اور ہم نے عادیوں اور ﺛمودیوں کو بھی غارت کیا جن کے بعض مکانات تمہارے سامنے ﻇاہر ہیں1 اور شیطان نے انہیں ان کی بداعمالیاں آراستہ کر دکھائی تھیں اور انہیں راه سے روک دیا تھا باوجودیکہ یہ آنکھوں والے اور ہوشیار تھے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 قوم عاد کی بستی۔ احقاف، حضر موت (یمن) کے قریب اور ثمود کی بستی، حجر، جسے آج کل مدائن صالح کہتے ہیں، حجاز کے شمال میں ہے۔ ان علاقوں سے عربوں کے تجارتی قافلے آتے جاتے تھے، اس لیے یہ بستیاں ان کے لیے انجان نہیں، بلکہ ظاہر تھیں۔
- 2 یعنی تھے وہ عقل مند اور ہوشیار۔ لیکن دین کے معاملے میں انہوں نے اپنی عقل و بصیرت سے کچھ کام نہیں لیا، اس لیے یہ عقل اور سمجھ ان کے کام نہ آئی۔
29:38 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:38
Al-Mukhtasar
38- اسی طرح ہم نے ہود علیہ السلام کی قوم عاد کو ہلاک کر دیا اور صالح علیہ السلام کی قوم ثمود کو، اور اے اہلِ مکہ! تم ان کے گھروں کو حضرموت کے علاقے الشِّحر اور الحجر میں اچھی طرح جانتے ہو جو تمھارے لیے ان کی ہلاکت کی دلیل ہیں۔ ان کے ویران گھر ان کی ہلاکت پر گواہ ہیں۔ شیطان نے ان کے کفر اور دیگر برے اعمال جو وہ کر رہے تھے، وہ ان کے لیے خوشنما بنا دیے تھے اور اس نے انھیں سیدھے راستے سے ہٹا دیا تھا، حالانکہ وہ رسولوں کی دی ہوئی تعلیم کی وجہ سے حق اور گمراہی، رشد و ہدایت اور بے راہ روی کو اچھی طرح سمجھتے تھے مگر انھوں نے خواہشات کی پیروی کو ہدایت کی پیروی کے مقابلے میں پسند کیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 400
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 401
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 402
آیت 29:38 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:38 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:38 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 400 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 401 · نسخ مصحف (612 صفحات): 402.
آیت 29:38 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 29:38 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:38: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:38 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:38 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,378 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:38 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:38 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔