سورۃ العنکبوت 29:39 العنكبوت
یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3379، پارہ 20۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 401 پر ہے۔
وَقَٰرُونَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَٰمَٰنَۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا كَانُواْ سَٰبِقِينَ
اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی، ان کے پاس حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کھلے کھلے معجزے لے کر آئے تھے1 پھر بھی انہوں نے زمین میں تکبر کیا لیکن ہم سے آگے بڑھنے والے نہ ہو سکے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی دلائل ومعجزات کا کوئی اثر ان پر نہیں ہوا، اور بدستور متکبر بنے رہے یعنی ایمان وتقویٰ اختیار کرنے سے گریز کیا۔
- 2 یعنی ہماری گرفت سے بچ کر نہیں جاسکے اور ہمارے عذاب کے شکنجے میں آکر رہے۔ ایک دوسرا ترجمہ ہے کہ یہ کفر میں سبقت کرنے والے نہیں تھے بلکہ ان سے پہلے بھی بہت سی امتیں گزر چکی ہیں جنہوں نے اسی طرح کفر وعناد کا راستہ اختیار کیے رکھا تھا۔
29:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 29:39
Al-Mukhtasar
39- قارون نے جب موسیٰ( علیہ السلام ) کی قوم پر سرکشی کی تو ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا کر ہلاک کر دیا اور فرعون اور اس کے وزیر ہامان کو سمندر میں ڈبو کر ہلاک کر دیا۔ بلاشبہ ان کے پاس موسیٰ علیہ السلام کھلے معجزے لے کر آئے تھے جو ان کی سچائی پر دلالت کرتے تھے مگر پھر بھی انھوں نے سرزمین مصر میں ان پر ایمان لانے سے تکبر کیا اور وہ ہمارے عذاب کی پکڑ سے جان چھڑا کر نکلنے والے نہ تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 20
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 401
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 401
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 402
آیت 29:39 کس سورت میں ہے؟
سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.
آیت 29:39 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 20.
آیت 29:39 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 401 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 401 · نسخ مصحف (612 صفحات): 402.
آیت 29:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 29:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 29:39: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 29:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 29:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,379 ہے۔
سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔
سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ العنکبوت مکی ہے۔
کیا آیت 29:39 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 29:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔