مواد پر جائیں

سورۃ العنکبوت 29:46 العنكبوت

یہ سورۃ العنکبوت کی 69 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3386، پارہ 21۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 402 پر ہے۔

۞ وَلَا تُجَٰدِلُوٓاْ أَهۡلَ ٱلۡكِتَٰبِ إِلَّا بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡهُمۡۖ وَقُولُوٓاْ ءَامَنَّا بِٱلَّذِيٓ أُنزِلَ إِلَيۡنَا وَأُنزِلَ إِلَيۡكُمۡ وَإِلَٰهُنَا وَإِلَٰهُكُمۡ وَٰحِدٞ وَنَحۡنُ لَهُۥ مُسۡلِمُونَ

اور اہل کتاب کے ساتھ بحﺚ ومباحثہ نہ کرو مگر اس طریقہ پر جو عمده ہو1 مگر ان کے ساتھ جو ان میں ﻇالم ہیں2 اور صاف اعلان کر دو کہ ہمارا تو اس کتاب پر بھی ایمان ہے اور جو ہم پر اتاری گئی ہے اور اس پر بھی جو تم پر اتاری گئی3، ہمارا تمہارا معبود ایک ہی ہے۔ ہم سب اسی کے حکم برادر ہیں.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس لئے کہ وہ اہل علم وفہم ہیں، بات کو سمجھنے کی صلاحیت واستعداد رکھتے ہیں۔ بنا بریں ان سے بحث وگفتگو میں تلخی اور تندی مناسب نہیں۔
  2. 2 یعنی جو بحث ومجادلہ میں افراط سےکام لیں تو تمہیں بھی سخت لب ولہجہ اختیار کرنے کی اجازت ہے۔ بعض نے پہلے گروہ سے مراد وہ اہل کتاب لئے ہیں جو مسلمان ہوگئے تھے اور دوسرے گروہ سے وہ اشخاص جو مسلمان نہیں ہوئے بلکہ یہودیت ونصرانیت پر قائم رہے اور بعض نے ظَلَمُوا مِنْهُمْ کا مصداق ان اہل کتاب کو لیا ہے جو مسلمانوں کےخلاف جارحانہ عزائم رکھتے تھے اور جدال وقتال کے بھی مرتکب ہوتے تھے۔ ان سے تم بھی قتال کرو تا آنکہ مسلمان ہو جائیں، یا جزیہ دیں۔
  3. 3 یعنی تورات وانجیل پر۔ یعنی یہ بھی اللہ کی طرف سےنازل کردہ ہیں اور یہ کہ یہ شریعت اسلامیہ کے قیام اور بعثت محمدیہ تک شریعت الہیہٰ ہیں۔

29:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ العنکبوت
0/69
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي العنکبوت 29:46 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 29:46

Al-Mukhtasar

46- اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ سے بحث مباحثہ اور جھگڑا نہ کرو مگر اس طریقے سے جو بہت عمدہ اور مثالی ہو اور وہ ہے وعظ و نصیحت اور واضح دلائل کے ساتھ دعوت دینا۔ ہاں، ان میں جو لوگ سرکشی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کریں اور تمھارے خلاف اعلانِ جنگ کریں تو ان سے اس وقت تک جنگ کرو یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو جائیں یا ذلیل ہو کر اپنے ہاتھوں سے جزیہ دیں۔ یہود و نصاریٰ سے کہو: ہم تو اس قرآن پر ایمان رکھتے ہیں جو اللہ نے ہماری طرف اتارا ہے اور اس تورات و انجیل پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو تمھاری طرف نازل کی گئی ہے۔ ہمارا اور تمھارا معبود ایک ہی ہے جس کی الوہیت، ربوبیت اور کمال میں کوئی اس کا شریک نہیں اور ہم سب اسی اکیلے کے مطیع و فرمانبردار ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
21
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
402
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
402
نسخ مصحف (612 صفحات)
403
آیت 29:46 کس سورت میں ہے؟

سورۃ العنکبوت (العنكبوت). 114 میں سے سورت نمبر 29 · آیات کی تعداد: 69.

آیت 29:46 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 21.

آیت 29:46 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 402 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 402 · نسخ مصحف (612 صفحات): 403.

آیت 29:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 29:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 29:46: حروف کی تعداد 110، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 29:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 29:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,386 ہے۔

سورۃ العنکبوت میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ العنکبوت: آیات کی تعداد 69۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 29 پر ہے۔

سورۃ العنکبوت مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ العنکبوت مکی ہے۔

کیا آیت 29:46 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 29:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ العنکبوت کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 69 آیات اور 976 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play