سورۃ الاعراف 7:135 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 135 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1089، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 166 پر ہے۔
فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُمُ ٱلرِّجۡزَ إِلَىٰٓ أَجَلٍ هُم بَٰلِغُوهُ إِذَا هُمۡ يَنكُثُونَ
پھر جب ان سے اس عذاب کو ایک خاص وقت تک کہ اس تک ان کو پہنچنا تھا ہٹا دیتے، تو وه فوراً ہی عہد شکنی کرنے لگتے۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ایک عذاب آتا تو اس سے تنگ آکر موسیٰ علیہ السلام کے پاس آتے، ان کی دعا سے وہ ٹل جاتا تو ایمان لانے کے بجائے، پھر اس کفر وشرک پر جمے رہتے۔ پھر دوسرا عذاب آجاتا تو پھر اسی طرح کرتے۔ یوں کچھ کچھ وقفوں سے پانچ عذاب ان پر آئے۔ لیکن ان کے دلوں میں جو رعونت اور دماغوں میں جو تکبر تھا، وہ حق کی راہ میں ان کے لیے زنجیر پابنا رہا اور اتنی اتنی واضح نشانیاں دیکھنے کے باوجود وہ ایمان کی دولت سے محروم ہی رہے۔
7:135 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:135
Al-Mukhtasar
135- انھیں غرق کرنے سے پہلے جب ہم ایک مقررہ وقت کے لیے ان سے عذاب دور کر دیتے تو انھوں نے حق کی تصدیق کرنے اور بنی اسرائیل کو ساتھ بھیجنے کا جو عہد کیا ہوتا، اسے توڑ دیتے۔ اس طرح وہ اپنے کفر پر قائم رہے اور بنی اسرائیل کو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ نہ بھیجا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 166
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 166
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 167
آیت 7:135 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:135 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:135 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 166 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 166 · نسخ مصحف (612 صفحات): 167.
آیت 7:135 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 7:135 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:135: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:135 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:135 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,089 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:135 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:135 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔