سورۃ الاعراف 7:144 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 144 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1098، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 168 پر ہے۔
قَالَ يَٰمُوسَىٰٓ إِنِّي ٱصۡطَفَيۡتُكَ عَلَى ٱلنَّاسِ بِرِسَٰلَٰتِي وَبِكَلَٰمِي فَخُذۡ مَآ ءَاتَيۡتُكَ وَكُن مِّنَ ٱلشَّٰكِرِينَ
ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ! میں نے پیغمبری اور اپنی ہمکلامی سے اور لوگوں پر تم کو امتیاز دیا ہے تو جو کچھ تم کو میں نے عطا کیا ہے اس کو لو اور شکر کرو۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ ہم کلامی کا دوسرا موقعہ تھا جس سے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو مشرف کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل جب آگ لینے گئے تھے تو اللہ نے ہم کلامی سے نوازا تھا اور پیغمبری عطا فرمائی تھی ۔
7:144 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:144
Al-Mukhtasar
144- اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا: اے موسیٰ! میں نے تجھے چن لیا اور لوگوں پر فضیلت بخشی، اس طرح کہ تجھے لوگوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا اور بغیر کسی واسطے کے براہِ راست تجھ سے کلام کر کے تجھے عزت بخشی، لہٰذا یہ جو عظیم شرف میں نے تجھے دیا ہے، اس کی پاسداری کر اور اس عظیم عطیے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بن جا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 168
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 168
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 169
آیت 7:144 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:144 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:144 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 168 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 168 · نسخ مصحف (612 صفحات): 169.
آیت 7:144 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 7:144 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:144: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:144 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:144 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,098 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:144 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:144 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔