مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:145 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 145 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1099، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 168 پر ہے۔

وَكَتَبۡنَا لَهُۥ فِي ٱلۡأَلۡوَاحِ مِن كُلِّ شَيۡءٖ مَّوۡعِظَةٗ وَتَفۡصِيلٗا لِّكُلِّ شَيۡءٖ فَخُذۡهَا بِقُوَّةٖ وَأۡمُرۡ قَوۡمَكَ يَأۡخُذُواْ بِأَحۡسَنِهَاۚ سَأُوْرِيكُمۡ دَارَ ٱلۡفَٰسِقِينَ

اور ہم نے چند تختیوں پر ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل ان کو لکھ کر دی1 ، تم ان کو پوری طاقت سے پکڑ لو اور اپنی قوم کو حکم کرو کہ ان کے اچھے اچھے احکام پر عمل کریں2، اب بہت جلد تم لوگوں کو ان بے حکموں کا مقام دکھلاتا ہوں۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 گویا تورات تختیوں کی شکل میں عطا فرمائی گئی جس میں ان کے لیے دینی احکام، امر ونہی اور ترغیب وترہیب کی پوری تفصیل تھی ۔
  2. 2 یعنی رخصتوں کی ہی تلاش میں نہ رہیں جیسا کہ سہولت پسندوں کا حال ہوتا ہے ۔
  3. 3 مقام (دار) سے مراد یا تو انجام یعنی ہلاکت ہے یا اس کا مطلب ہے کہ فاسقوں کے ملک پر تمہیں حکمرانی عطا کروں گا اور اس سے مراد ملک شام ہے جس پر اس وقت عمالقہ کی حکمرانی تھی ۔ جو اللہ کے نافرمان تھے ۔ (ابن کثیر)

7:145 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:145 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:145

Al-Mukhtasar

145- اور ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو لکڑی وغیرہ کی تختیوں میں ہر وہ چیز لکھ دی جس کی بنی اسرائیل کو دینی یا دنیاوی اعتبار سے ضرورت تھی تاکہ ان میں سے جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا ہے، وہ نصیحت حاصل کرے، اور ان احکام کی پوری تفصیل بھی بتا دی جن کی تفصیل کی انھیں ضرورت تھی، چنانچہ ہم نے کہا: اے موسیٰ! یہ تورات پوری سنجیدگی اور مضبوطی سے پکڑ لو اور اپنی قوم بنی اسرائیل کو حکم دو کہ وہ اس میں مذکور صبر اور عفو وغیرہ جیسے عظیم اجر والے احکام پورے آداب و شرائط کے ساتھ نہایت عمدہ اور خوب تر طریقے سے بجا لائیں۔ عنقریب میں تمھیں ان لوگوں کا انجام دکھاؤں گا جنھوں نے میرے حکم کی مخالفت کی اور میری اطاعت سے سرکشی کی، کہ وہ کس طرح تباہ و برباد ہوتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
168
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
168
نسخ مصحف (612 صفحات)
169
آیت 7:145 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:145 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:145 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 168 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 168 · نسخ مصحف (612 صفحات): 169.

آیت 7:145 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 7:145 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:145: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:145 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:145 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,099 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:145 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:145 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play