مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:148 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 148 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1102، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 168 پر ہے۔

وَٱتَّخَذَ قَوۡمُ مُوسَىٰ مِنۢ بَعۡدِهِۦ مِنۡ حُلِيِّهِمۡ عِجۡلٗا جَسَدٗا لَّهُۥ خُوَارٌۚ أَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّهُۥ لَا يُكَلِّمُهُمۡ وَلَا يَهۡدِيهِمۡ سَبِيلًاۘ ٱتَّخَذُوهُ وَكَانُواْ ظَٰلِمِينَ

اور موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم نے ان کے بعد اپنے زیوروں کا ایک بچھڑا معبود ٹھہرا لیا جو کہ ایک قالب تھا جس میں ایک آواز تھی۔ کیا انہوں نے یہ نہ دیکھا کہ وه ان سے بات نہیں کرتا تھا اور نہ ان کو کوئی راه بتلاتا تھا اس کو انہوں نے معبود قرار دیا اور بڑی بے انصافی کا کام کیا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 موسیٰ (عليه السلام) جب چالیس راتوں کے لیے کوہ طور پر گئے تو پیچھے سے سامری نامی شخص نے سونے کے زیورات اکٹھے کرکے ایک بچھڑا تیار کیا جس میں اس نے جبریل (عليه السلام) کے گھوڑے کے سموں کے نیچے کی مٹی بھی، جو اس نے سنبھال کر رکھی ہوئی تھی شامل کر دی، جس میں اللہ نے زندگی کی تاثیر رکھی تھی، جس کی وجہ سے بچھڑا کچھ کچھ بیل کی آواز نکالتا تھا۔ (گو واضح کلام کرنے اور رہنمائی کرنے سے عاجز تھا جیسا کہ قرآن کے الفاظ واضح کر رہے ہیں) اس میں اختلاف ہے کہ وہ فی الواقع گوشت پوست کا بچھڑا بن گیا تھا، یا تھا وہ سونے کا ہی۔ لیکن کسی طریقے سے اس میں ہوا داخل ہوتی تو گائے، بیل کی سی آواز اس میں سے نکلتی۔ (ابن کثیر) اس آواز سے سامری نے بنی اسرائیل کو گمراہ کیا کہ تمہارا معبود تو یہ ہے، موسیٰ (عليه السلام) بھول گئے ہیں اور وہ معبود کی تلاش میں کوہ طور پر گئے ہیں۔ ( یہ واقعہ سورۂ طٰہ میں آئے گا )

7:148 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:148 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:148

Al-Mukhtasar

148- اور موسیٰ علیہ السلام اپنے رب سے ہم کلامی کے لیے گئے تو ان کی قوم نے اپنے زیورات سے بچھڑے کی ایک مورتی بنا لی جس میں جان نہیں تھی، البتہ اس میں آواز تھی۔ کیا انھوں نے یہ نہ دیکھا کہ یہ بچھڑا ان سے کلام کرتا ہے نہ خیر اور بھلائی کے کسی مادی یا روحانی راستے کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے، وہ انھیں کوئی نفع دے سکتا ہے نہ ان سے کوئی نقصان دور کر سکتا ہے۔ انھوں نے اسے معبود بنا کر اپنے آپ ہی پر ظلم کیا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
168
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
168
نسخ مصحف (612 صفحات)
169
آیت 7:148 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:148 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:148 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 168 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 168 · نسخ مصحف (612 صفحات): 169.

آیت 7:148 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 7:148 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:148: حروف کی تعداد 88، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:148 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:148 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,102 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:148 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:148 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play