مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:156 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 156 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1110، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 170 پر ہے۔

۞ وَٱكۡتُبۡ لَنَا فِي هَٰذِهِ ٱلدُّنۡيَا حَسَنَةٗ وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِ إِنَّا هُدۡنَآ إِلَيۡكَۚ قَالَ عَذَابِيٓ أُصِيبُ بِهِۦ مَنۡ أَشَآءُۖ وَرَحۡمَتِي وَسِعَتۡ كُلَّ شَيۡءٖۚ فَسَأَكۡتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤۡتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَٰتِنَا يُؤۡمِنُونَ

اور ہم لوگوں کے نام دنیا میں بھی نیک حالی لکھ دے اور آخرت میں بھی، ہم تیری طرف رجوع کرتے ہیں1 ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں اپنا عذاب اسی پر واقع کرتا ہوں جس پر چاہتا ہوں اور میری رحمت تمام اشیا پر محیط ہے2۔ تو وه رحمت ان لوگوں کے نام ضرور لکھوں گا جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان ﻻتے ہیں۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی توبہ کرتے ہیں۔
  2. 2 یہ اس کی وسعت رحمت ہی ہے کہ دنیا میں صالح وفاسق اور مومن وکافر دونوں ہی اس کی رحمت سے فیض یاب ہورہے ہیں۔ حدیث میں آتا ہے ”اللہ تعالیٰ کی رحمت کے 100 حصے ہیں۔ یہ اس کی رحمت کا ایک حصہ ہے کہ جس سے مخلوق ایک دوسرے پر رحم کرتی اور وحشی جانور اپنے بچوں پر شفقت کرتے ہیں اور اس نے اپنی رحمت کے 99 حصے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔“ (صحيح مسلم، نمبر2108 وابن ماجه ، نمبر4293)

7:156 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:156 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:156

Al-Mukhtasar

156- اور ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل کر لے جنھیں تو نے اس دنیا میں انعام و اکرام اور عافیت کے ذریعے سے عزت بخشی ہے اور نیک اعمال کی توفیق دی ہے اور ہمارا شمار اپنے ان نیک بندوں میں بھی فرما جن کے لیے تو نے آخرت میں جنت تیار کر رکھی ہے۔ ہم تیرے حضور توبہ کرتے اور اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے تیری طرف رجوع کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میں بدبختی کے اسباب فراہم کرنے والے انھی لوگوں پر اپنا عذاب نازل کرتا ہوں جن کے لیے چاہتا ہوں اور دنیا میں میری رحمت ہر شے کو اپنے دامن میں لیے ہوئے ہے۔ ہر مخلوق اللہ کی رحمت سے فیض یا ب ہو رہی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان نے ڈھانپ رکھا ہے۔ آخرت میں مَیں اپنی رحمت ان لوگوں کے لیے خاص کر دوں گا جو اللہ کے حکموں کو مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز رہ کر اللہ سے ڈرتے ہیں، حقدار لوگوں کو اپنے مالوں کی زکاۃ دیتے ہیں اور جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
170
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
170
نسخ مصحف (612 صفحات)
171
آیت 7:156 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:156 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:156 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 170 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 170 · نسخ مصحف (612 صفحات): 171.

آیت 7:156 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 7:156 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:156: حروف کی تعداد 129، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:156 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:156 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,110 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:156 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:156 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play