مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:158 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 158 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1112، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 170 پر ہے۔

قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنِّي رَسُولُ ٱللَّهِ إِلَيۡكُمۡ جَمِيعًا ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ فَـَٔامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِ ٱلنَّبِيِّ ٱلۡأُمِّيِّ ٱلَّذِي يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ وَكَلِمَٰتِهِۦ وَٱتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ

آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں، جس کی بادشاہی تمام آسمانوں اور زمین میں ہے اس کے سوا کوئی عبادت کے ﻻئق نہیں وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے سو اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اس کے نبی امی پر جو کہ اللہ تعالیٰ پر اور اس کے احکام پر ایمان رکھتے ہیں اور ان کا اتباع کرو تاکہ تم راه پر آجاؤ۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ آیت بھی رسالت محمدیہ کی عالم گیر رسالت کے اثبات میں بالکل واضح ہے ۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو حکم دیا کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کہہ دیجئے کہ اے کائنات کے انسانو! میں سب کی طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔ یوں آپ (صلى الله عليه وسلم) پوری بنی نوع انسان کے نجات دہندہ اور رسول ہیں۔ اب نجات اور ہدایت نہ عیسائیت میں ہے نہ یہودیت میں، نہ کسی اور مذہب میں۔ نجات اور ہدایت اگر ہے تو صرف اسلام کے اپنانے اور اسے ہی اختیار کرنے میں ہے۔ اس آیت میں اور اس سے پہلی آیت میں بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) کو النبی الاّمی کہا گیا ہے ۔ یہ آپ کی ایک خاص صفت ہے۔ امّی کے معنی ہیں ان پڑھ۔ یعنی آپ نے کسی استاد کے سامنے زانوئے تلمذت (شاگردی) نہیں کیے، کسی سے کسی قسم کی تعلیم حاصل نہیں کی۔ لیکن اس کے باوجود آپ (صلى الله عليه وسلم) نے جو قرآن کریم پیش کیا، اس کے اعجاز وبلاغت کے سامنے دنیا بھر کے فصحا وبلغا عاجز آگئے اور آپ نے جو تعلیمات پیش کیں، ان کی صداقت وحقانیت کی ایک دنیا معترف ہے، جو اس بات کی دلیل ہے کہ آپ واقعی اللہ کے سچے رسول ہیں ورنہ ایک امی نہ ایسا قرآن پیش کرسکتا ہے اور نہ ایسی تعلیمات بیان کرسکتا ہے جو عدل وانصاف کا بہترین نمونہ اور انسانیت کی فلاح وکامرانی کے لیے ناگزیر ہیں، انہیں اپنائے بغیر دنیا حقیقی امن وسکون اور راحت وعافیت سے ہمکنار نہیں ہوسکتی۔

7:158 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:158 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:158

Al-Mukhtasar

158- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کہہ دیں: اے لوگو! میں عرب و عجم کے تمام لوگوں کی طرف اللہ کا رسول بن کر آیا ہوں، وہ اللہ جس اکیلے کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے، جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہی مردوں کو زندہ کرتا اور زندوں کو موت دیتا ہے، چنانچہ اے لوگو! اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے نبی و رسول محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ایمان لاؤ جو پڑھتے اور لکھتے نہیں۔ وہ صرف وحی لے کر آئے ہیں جو ان کے رب کی طرف سے ان پر آتی ہے۔ وہ خود بھی اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں اور بلاتفریق اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو ان کی طرف اتارا گیا اور جو ان سے پہلے نبیوں پر اتارا گیا۔ اس کی پیروی کرو جو وہ اپنے رب کی طرف سے لائے ہیں تاکہ تم ایسی چیز کی طرف ہدایت پاؤ جس میں تمھاری دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
170
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
170
نسخ مصحف (612 صفحات)
171
آیت 7:158 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:158 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:158 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 170 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 170 · نسخ مصحف (612 صفحات): 171.

آیت 7:158 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 7:158 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:158: حروف کی تعداد 137، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:158 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:158 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,112 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:158 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:158 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play