مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:160 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 160 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1114، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 171 پر ہے۔

وَقَطَّعۡنَٰهُمُ ٱثۡنَتَيۡ عَشۡرَةَ أَسۡبَاطًا أُمَمٗاۚ وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ إِذِ ٱسۡتَسۡقَىٰهُ قَوۡمُهُۥٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡحَجَرَۖ فَٱنۢبَجَسَتۡ مِنۡهُ ٱثۡنَتَا عَشۡرَةَ عَيۡنٗاۖ قَدۡ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٖ مَّشۡرَبَهُمۡۚ وَظَلَّلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلۡغَمَٰمَ وَأَنزَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلۡمَنَّ وَٱلسَّلۡوَىٰۖ كُلُواْ مِن طَيِّبَٰتِ مَا رَزَقۡنَٰكُمۡۚ وَمَا ظَلَمُونَا وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ

اور ہم نے ان کو باره خاندانوں میں تقسیم کرکے سب کی الگ الگ جماعت مقرر کر دی1 اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو حکم دیا جب کہ ان کی قوم نے ان سے پانی مانگا کہ اپنے عصا کو فلاں پتھر پر مارو پس فوراً اس سے باره چشمے پھوٹ نکلے۔ ہر ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا موقع معلوم کر لیا۔ اور ہم نے ان پر ابر کو سایہ فگن کیا اور ان کو من وسلوی (ترنجبین اور بٹیریں) پہنچائیں، کھاؤ نفیس چیزوں سے جو کہ ہم نے تم کو دی ہیں اور انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے تھے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ”أَسْبَاطٌ“ سِبْطٌ کی جمع ہے، بمعنی پوتا۔ یہاں اسباط قبائل کے معنی میں ہیں۔ یعنی حضرت یعقوب (عليه السلام) کے بارہ بیٹوں سے بارہ قبیلے معرض وجود میں آئے، ہر قبیلے پر اللہ تعالیٰ نے ایک ایک نقیب (نگران ) بھی مقرر فرما دیا تھا، ”وَبَعَثۡنَا مِنۡهُمُ ٱثۡنَيۡ عَشَرَ نَقِيبٗا“ [المائدة: 12]. یہاں اللہ تعالیٰ ان بارہ قبیلوں کے بعض بعض صفات میں ایک دوسرے سے ممتاز ہونے کی بنا پر ان کے الگ الگ گروہ ہونے کو بطور امتنان کے ذکر فرما رہا ہے ۔

7:160 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:160 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:160

Al-Mukhtasar

160- اور ہم نے بنی اسرائیل کو بارہ قبیلوں میں تقسیم کیا اور جب موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے ان سے درخواست کی کہ اللہ سے دعا کریں کہ وہ انھیں پانی پلائے تو ہم نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی: اے موسیٰ! اپنا عصا پتھر پر مارو۔ موسیٰ علیہ السلام نے اسے مارا تو اس سے بارہ قبیلوں کی تعداد کے برابر بارہ چشمے پھوٹ پڑے۔ ہر قبیلے نے پانی پینے کا اپنا خاص گھاٹ معلوم کر لیا۔ اس کے ساتھ کوئی دوسرا قبیلہ اس میں شریک نہ ہوتا تھا۔ ہم نے ان پر بادلوں کا سایہ کیا جو ان کے ساتھ چلتا اور جہاں وہ رکتے، رک جاتا اور ہم نے اپنی نعمتوں میں سے شہد جیسا میٹھا مشروب اور بٹیر کی طرح کا نہایت عمدہ گوشت والا چھوٹا سا پرندہ ان پر اتارا اور ان سے کہا: ہم نے تمھیں جو پاکیزہ رزق دیا ہے، اس میں سے کھاؤ۔ انھوں نے نعمتوں کی ناقدری و ناشکری کر کے اور ظلم و ستم کر کے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ انھوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کر کے اور اس کی نعمتوں کی ناقدری کر کے خود کو ہلاکت و تباہی میں ڈال کر اپنے آپ ہی پر ظلم کیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
43
مدینہ مصحف (604 صفحات)
171
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
171
نسخ مصحف (612 صفحات)
172
آیت 7:160 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:160 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:160 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 171 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 171 · نسخ مصحف (612 صفحات): 172.

آیت 7:160 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 43.

آیت 7:160 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:160: حروف کی تعداد 196، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:160 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:160 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,114 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:160 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:160 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play