سورۃ الاعراف 7:163 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 163 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1117، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 171 پر ہے۔
وَسۡـَٔلۡهُمۡ عَنِ ٱلۡقَرۡيَةِ ٱلَّتِي كَانَتۡ حَاضِرَةَ ٱلۡبَحۡرِ إِذۡ يَعۡدُونَ فِي ٱلسَّبۡتِ إِذۡ تَأۡتِيهِمۡ حِيتَانُهُمۡ يَوۡمَ سَبۡتِهِمۡ شُرَّعٗا وَيَوۡمَ لَا يَسۡبِتُونَ لَا تَأۡتِيهِمۡۚ كَذَٰلِكَ نَبۡلُوهُم بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ
اور آپ ان لوگوں سے1 ، اس بستی والوں کا2 جو کہ دریائے (شور) کے قریب آباد تھے اس وقت کا حال پوچھئے! جب کہ وه ہفتہ کے بارے میں حد سے نکل رہے تھے جب کہ ان کے ہفتہ کے روز تو ان کی مچھلیاں ﻇاہر ہو ہو کر ان کے سامنے آتی تھیں، اور جب ہفتہ کا دن نہ ہوتا تو ان کے سامنے نہ آتی تھیں، ہم ان کی اس طرح پر آزمائش کرتے تھے اس سبب سے کہ وه بےحکمی کیا کرتے تھے۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ”وَسْئَلْهُمْ“ میں ”هُمْ“ ضمیر سے مراد یہود ہیں ۔ یعنی ان سے پوچھئے۔ اس میں یہودیوں کو یہ بتانا بھی مقصود ہے کہ اس واقعے کا علم نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو بھی ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت کی دلیل ہے، کیونکہ اللہ کی طرف سے وحی کے بغیر آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اس واقعے کا علم نہیں ہوسکتا تھا ۔
- 2 اس بستی کی تعیین میں اختلاف ہے، کوئی اس کا نام ایلہ کوئی طبریہ کوئی ایلیا اور کوئی شام کی کوئی بستی، جو سمندر کے قریب تھی، بتلاتا ہے ۔ مفسرین کا زیادہ رجحان ”ایلہ“ کی طرف ہے جو مدین اور کوہ طور کے درمیان دریائے قلزم کے ساحل پر تھی۔
- 3 ”حِيتَانٌ“ حُوتٌ ( مچھلی ) کی جمع ہے۔ ”شُرَّعًا“ شَارِعٌ کی جمع ہے ۔ معنی ہیں پانی کے اوپر ابھر ابھر کر آنے والیاں ۔ یہ یہودیوں کے اس واقعے کی طرف اشارہ ہیں جس میں انہیں ہفتے والے دن مچھلیوں کا شکار کرنے سے منع کردیا گیا تھا ۔ لیکن بطور آزمائش ہفتے والے دن مچھلیاں کثرت سے آتیں اور پانی کے اوپر ظاہر ہوہو کر انہیں دعوت شکار دیتیں ۔ اور جب یہ دن گزر جاتا تو اس طرح نہ آتیں۔ بالآخر یہودیوں نے ایک حیلہ کرکے حکم الٰہی سے تجاوز کیا کہ گڑھے کھود لیے تا کہ مچھلیاں اس میں پھنسی رہیں اور جب ہفتے کا دن گزر جاتا تو پھر انہیں پکڑ لیتے۔
7:163 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:163
Al-Mukhtasar
163- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ ان یہود کو وہ سزا یاد دلانے کے لیے جو اللہ نے ان کے بڑوں کو دی تھی، پوچھیں کہ اس بستی کا کیا ماجرا ہے جو دریا کے کنارے تھی؟ جب وہ لوگ ہفتے کے دن شکار کر کے اللہ تعالیٰ کی حدیں پامال کرتے تھے، حالانکہ انھیں آزمانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے ہفتے کے دن مچھلیوں کا شکار کرنے سے منع کر دیا تھا، جبکہ ہفتے کے روز مچھلیاں ابھر ابھر کر سمندر کی سطح پر ان کے سامنے آتیں اور دوسرے دنوں میں ظاہر نہ ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی اطاعت گزاری سے نکل جانے والی حرکتوں اور نافرمانیوں کی وجہ سے انھیں اس آزمائش میں ڈالا۔ بالآخر انھوں نے شکار کے لیے حیلہ سازی کرتے ہوئے اپنے جال لگا دیے اور گڑھے کھود دیے، چنانچہ ہفتے کے دن مچھلیاں ان میں پھنس جاتیں اور وہ اتوار کے روز انھیں پکڑ کر کھا لیتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 171
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 171
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 172
آیت 7:163 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:163 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:163 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 171 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 171 · نسخ مصحف (612 صفحات): 172.
آیت 7:163 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 7:163 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:163: حروف کی تعداد 117، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:163 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:163 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,117 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:163 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:163 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔